کووڈ متاثرین کے علاج کے لئے بی بی ایم پی کی تیاریاں اسپتالوں میں بیڈ،آکسیجن اورویکیسن کی تفصیلات طلب- تشار گری ناتھ

بنگلورو27دسمبر(سالار نیوز)بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے چیف کشنر تشار گری ناتھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر شہر میں اندورنی اور باہری علاقوں میں ماسک کو لازمی قرار دیتے ہو ئے ریاستی حکومت نے رہنما خطوط جاری کئے ہیں - انہوں نے بتا یا کہ کووڈ متاثرین کے علاج کے لے اسپتالوں میں بستروں،آکسیجن یونٹ کے قیام کے لئے درکار اقدامات کئے گئے ہیں -محکمہ صحت اور محکمہ محصولات کے افسروں کے ساتھ اجلاس کے بعد بی بی ایم پی چیف کمشنر نے بتا یا کہ کورو نا کے متاثرین کے لئے اسپتالوں میں بستروں کی سہولت،آکسیجن یونٹ اور درکارویکسین کے لئے حساب لگایاجا رہا ہے،اس حساب سے شہر میں 30بستروں سے زیادہ تعداد کے 419 اسپتالوں میں کووڈ سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے نشاندہی کی گئی ہے اور بستروں کے متعلق جانچ کی جا رہی ہے-جس اسپتال میں میڈیکل آکسیجن یونٹ موجود ہے وہاں کتنی مقدار میں آکسیجن سلینڈرس ہیں اس کا بھی حساب لگایا جا رہا ہے - کووڈ پر قابو پانے کے مقصد سے عوام کو دوسرا اور بوسٹر ڈوز دینے کے لئے ایک لاکھ کووی شیلڈ،40ہزار کو ویکسین کے لئے بی بی ایم پی سے محکمہ صحت کو پیشکش روانہ کی گئی ہے- حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین، افسران، محکمہ صحت کے ملاز مین اور60سال سے زیادہ عمر کے بزرگ افراد کے لئے مفت بوسٹر ڈوز دیا جا رہا ہے- شہر میں ابتک8.40لاکھ افراد کو بوسٹر ڈوز دیا گیا ہے- شہر میں نئے سال کی آمد پر جشن کے متعلق اجلاس کے دوران بات کی گئی ہے اور ساتھ ساتھ جشن کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات کو انہوں نے پیش کیا ہے- انہوں نے بتا یا کہ چین سے شہر پہنچنے والے ایک شحض کووڈ سے متاثر ہونے کے متعلق ہوائی اڈہ کے افسران سے رپورٹ طلب کی گئی ہے متاثرہ شخص صرف ہوائی اڈہ پہنچا ہے وہ شہر کے اندر داخل نہیں ہوپا یا ہے- شہر میں پیر کے دن22افراد میں کووڈ کی علامات پائی گئی ہیں، پازیٹیووٹی شرح1.19ہے،9افراد کا علاج کے بعدانہیں گھر واپس روانہ کر دیا گیا ہے،لیکن اموات کی کو ئی رپورٹ نہیں ہے- شہر میں 1.194افراد میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں،تمام افراد مکانوں میں ہی علاج کر وارہے ہیں،کل23افراد نے پہلا،40نے دوسرا اور1.308افراد نے تیسرا ڈوز لیا ہے،شہر میں کل989افراد کا کووڈ ٹسٹ کیا گیا جن میں 823افراد کا ٹی پی سی آر اور166افراد کا ریاپیڈ انٹوکن ٹسٹ کیا گیا- بیرونی ممالک سے شہر پہنچے مسافروں میں اگر کووڈ کی علامات پائی گئی تو انہیں شہر کے بورنگ اسپتال میں علاج کے لئے درکار اقدامات کئے گئے ہیں - کووڈ کی تیسری لہر کے موقع پر بھی بیرونی ممالک سے شہر آنے والے مسافروں کا بورنگ اسپتال میں علاج کیا گیا تھا-اس کے لئے اسپتال میں 60بستروں والے وارڈ کی سہولت مہا کی گئی ہے،اس کے علاوہ 10آئی سی یو بسترے،کووڈ کی علامات پائے جانے والے متاثرین کے لئے8آرنج بسترے او ر42عام بستروں کی سہولت مہا کی گئی ہے-