اعلانات ومراسلات

مجالس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔(راست) بروز ہفتہ مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی آسان عام فہم انداز میں تفسیرقرآن کریم بیان کریں گے۔ پہلی مجلس بروز ہفتہ صبح11بجے تا12/بجے احاطہ منہاج مسجد منہاج نگر (برائے خواتین) دوسری مجلس بروز ہفتہ بعد نماز مغرب، ہری مسجد چاندنی چوک، شیواجی نگر۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم ہوتا ہے۔ (المعلن: ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
جلسہئ عام بعنو ان نیا سال اور ہمارا محاسبہ
بنگلورو۔(راست) بروزہفتہ 24 دسمبربوقت دوپہر 0 3:3 بجے تا بعدنمازعصر5:30 بجے بمقام مدرسہ عربیہ ضیاء القرآن نیو مارکٹ روڈ نز د اسلامی بیت المال سرکل لائف لائن اسپتال کے بالائی منز ل شیواجی نگر بنگلور میں۔مولاناشیخ محمد آدم علی شاہی قاسمی بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ ضیاء القرآن نیا سال اور ہمارا محاسبہ کے عنوان پرخطاب کریں گے۔لہٰذ ا تمام برادران اسلام سے درخواست و التماس ہے کے اپنے مستورات کو وقت مقررہ پر بھیجیں اور ثواب دارین حاصل کریں۔ (مدرسہ عربیہ ضیاء القرآن شیواجی نگر بنگلور)
مستورات کے لیے اصلاحی بیان
مدنی منزل گروپن پالیہ بنگلور بالمقابل الرحمن مسجد ٹمبر لائین میں بروزہفتہ 24دسمبر 3:30 بجے تا4:30 بجے مستورات کا دینی اجتماع ہے مولاناسید انظر شاہ قاسمی کا بیان ہوگا۔ خواتین سے شرکت کی درخواست ہے۔(شعبہ نشر واشاعت صفہ مدرسہ بنگلور)
آج کائنات ادب کا کل ہند مشاعرہ
بنگلور: (راست) کائنات ادب کے زیر اہتمام بروز ہفتہ 24دسمبرکوایک روزہ اردو ہبا مدرسہ نسوان کیمپس، کاکبرن روڈ شیواجی نگر بنگلور میں صبح 11بجے منعقد ہے۔اسی رات 8:30بجے کل ہندمشاعرہ ہے، جس میں مبینؔ منّور،حسن علی خان حسنؔ چن پٹنوی، عبد العزیز داغؔ، شیخ حبیبؔ بنگلوری، سردار وہاب دانش،منظورؔ عالم جنیدی،شفیق الزماں شفیقؔ بنگلوری، برکت حسین برکتؔ بنگلوری اوربیرونی شعراء میں ظہیرؔ کانپوری،وسیمؔ جھنجھانوی، جمیلؔ بنارسی، اسجدؔ بنارسی، حسنؔ جلال پوری، مہکؔ کیرانوی،سلطانؔ جہاں پورنپوری اور زویاؔ تحسین مالیگاؤں اپنا کلام پیش کریں گے۔شائقین اردو ادب سے دونوں پروگراموں میں شرکت کی پرخلوص گزارش کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے رابطہ کریں۔9845146227
خاتون نے خودکشی کرلی
ہولے نرسی پور۔ 23/دسمبر (سالارنیوز) ذہنی طورپر معذور ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ اطلاع کے مطابق ہولے نرسی پورسے تعلق رکھنے والی لکشمی دیوی نے باگل گنٹے ڈیفنس کالونی میں اپنے گھرمیں پھانسی لے لی۔اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اورلاش پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا۔