اعلانات و مراسلات

RushdaInfotech December 23rd 2022 urdu-news-paper
 اعلانات و مراسلات

مودی مسجد میں درس حدیث
بنگلورو۔(راست) گذشتہ چند سالوں سے تسلسل کے ساتھ مودی مسجد ٹاسکر ٹاؤن، شیواجی نگر بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا حافظ محمد فرید الدین عمری مدنی، ناظم مدرسہ رحمانیہ عربیہ کمبی پور اپنے عام فہم انداز میں درس حدیث دے رہے ہیں اور حالات حاضرہ کے دینی مسائل پر بیان کررہے ہیں۔تمام سے اس بابرکت مجلس میں شرکت فرما کر استفادہ کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم ہے۔ (مجلس منتظمہ۔ مودی مسجد)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور (راست)23دسمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد مرکز المعارف منہاج نگر بنگلور میں تفسیر قرآن کریم کی مجلس منعقد ہے، مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی (خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر بنگلور) تفسیر بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
محمد علی ہال میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو (راست)یجمان محمد علی ہال، معسکر بنگلور میں تفسیر قرآن کا درس ہر جمعہ شب کے ساڑھے نو بجے سے ہوتا ہے۔ مفتی محمد اسلام انجم خطیب وامام مسجد لبابین، کمرشیل اسٹریٹ تفسیر بیان کررہے ہیں۔ تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا انتظام ہے۔
(ادارہئ تفسیر قرآن عظیم)
مجلس قرآن مجید
بنگلور(راست) مسجد عائشہ منگمنا پالیہ بومن ہلی بنگلور میں گزشتہ کئی سالوں سے مجالس تفسیر قرآن مجید کا مبارک سلسلہ جاری ہے۔ مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن بسم اللہ نگر،بنگلوربروز جمعہ بعد نماز عشاء 8:45 تا9:50بجے حالات حاضرہ کی روشنی میں قرآن مجید کی تفسیر فرمائیں گے۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ (مستورات کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے)
مکہ مسجد میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو (راست)مکہ مسجد،نیلسندرا،بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا ڈاکٹر عبدالخالق قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ مستورات کیلئے پردہ کا نظم ہے۔تمام سے استفادہ کی گزارش ہے۔ (خالد سرور،سکریٹری)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو(راست)مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز مغرب مولانا مفتی محمد زکریاصاحب قاسمی صدر مفتی دارالافتاء مجلس تحقیق بنگلور عام فہم انداز میں تفسیر قرآن کریم بیان فرمارہے ہیں،جس میں امت کا ایک بہت بڑا طبقہ قرآنی علوم سے فیضیاب ہو رہا ہے۔آپ حضرات سے بھی شرکت کی درخواست ہے۔
(کمیٹی مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور)
میل وشارم میں جلسہ سیرت النبیؐ وتحفظ ختم نبوت
میل وشارم(راست) اسلامیہ ویلفیئر اسوسی ایشن،میل وشارم کے زیر اہتمام 24دسمبر بروز ہفتہ،بعد نماز مغرب بمقام سٹی زن نرسری اینڈ پرائمری اسکول گراؤنڈ، ایس ایچ اے گلی میل وشارم جلسہ سیرت النبیؐ وتحفظ ختم نبوت منعقد ہے۔جلسہ کی صدارت متولی پاکتنی عرفان احمد کریں گے۔ مہمانان خصوصی کے طورپر شہر کے متولیان شرکت کریں گے،جبکہ مولانا ڈاکٹر بشیر الحق صاحب قریشی ودیگر کے خطابات ہوں گے۔ تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔
(صدر وسکریٹری واراکین اسلامیہ ویلفیئر اسوسی ایشن۔ میل وشارم)
جلسہ سیرت النبیؐ واصلاح معاشرہ
بنگلورو(راست) 23دسمبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام کارپوریشن گراؤنڈ، نائنڈہلی، بنگلورو جلسہ سیرت النبیؐ واصلاح معاشرہ منعقد ہے جس کی صدارت مولانا مفتی اسلم قاسمی، مہتمم جامعہ غیث الہدیٰ کریں گے۔ مہمان خصوصی مولانا محمد شاکر اللہ رشادی، خطیب مسجد بلالؓ بنر گھٹہ روڈ بنگلور وہوں گے۔ دیگر علماء کرام کے خطابات ہوں گے۔ مستورات کیلئے پردہ کا نظم رہے گا۔ تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔
(علماء ونوجوانان حلقہ احمد نگر۔ بنگلورو)
آج مرکز اہل سنت میں تبرکات کی زیارت
مرکزی مسجد حضرت بلال ٹیانری روڈ بنگلور میں آج 23دسمبر2022بعد نماز جمعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک و اہل بیت کرام اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی تبرکات کی زیارت کرائی جائے گی، گذارش ہے کہ زیارت کرکے فیوض وبرکات حاصل فر مائیں۔(محمد ذوالفقار رضا نوری 9886337383)
سنی جامع مسجد بارلین میں محفل ذکر
بنگلور(راست)23دسمبر بروز جمعہ شب کے 9بجے بمقام سنی جامع مسجد بارلین، میسور روڈ بنگلور مولانا احمد اللہ خان مظہر صدیقیؒ کے فرزند امین اللہ خان قادری کی سرپرستی میں محفل ذکر منعقد ہے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالامال ہوں۔
(مجلس منتظمہ سنی جامع مسجد بارلین ودرگاہ حضرت خواجہ نظر اولیاءؒ، میسور روڈ بنگلور)
مسجد حضرت سیدہ سیدانی بیؒ میں محفل ذکر
بنگلورو(راست)مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ سرمرزا اسماعیل چوک، روبرو سٹی مارکیٹ بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عصر محفل ذکر منعقد ہے جس میں مولانا الشاہ سید محمد مدنی میاں اشرفی الجیلانی کے خلیفہ مولانا الشاہ سید محمد معین الدین اصدق اشرفی، خطیب وامام مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ ذکر فرمائیں گے۔ ذکر کی محفل کے بعد دعا ہوگی اور تمام حاضرین میں شیرینی تقسیم کی جائے گی۔ تمام اہل سلاسل سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالا مال ہوں۔
مولاناسید انظرشاہ قاسمی کا بیان
بنگلور (راست)23دسمبر2022بمقام مسجدکریم پینیا سکینڈ اسٹیج کریم صاب لے آؤٹ بنگلور حسب ذیل عنوانات پر مولانا سید انظر شاہ کا خطاب ہوگا۔مسلمان اگر مظلوم ہے تواللہ ظالم حکمرانوں کو عذاب کیوں نہیں دیتا۔ کھیل کود کی شرعی حدود کیا ہیں۔حکمت اور موعظت حسن سے دعوت الی الخیر موجب ثواب ہے۔جو آدمی جس فن میں ماہر ہو اسی سے متعلق اُس سے استفادہ مُفید ہے۔ داڑھی اگر مرد کا حُسن ہے توجنتی مردوں کی داڑھی کیوں نہیں۔12:45 تا1:30بجے بیان ہوگا۔ (شعبہ نشر و اشاعت صُفہ مدرسہ بنگلور)
قرآن خوانی ودعائیہ اجلاس
بنگلورو(راست) سماجی کارکن محبوب پاشاہ ٹرسٹی کے این فاؤنڈیشن وجلوس محمد کمیٹی، بنگلور کی رحلت پر بروز جمعہ 23دسمبر بمقام پیرباؤنڈری، کاٹن پیٹ روڈ، روبرو جے ایم سی آفس، بنگلور، بعد نماز مغرب قرآن خوانی اور خصوصی ذکر ودعائے مغفرت ہوگی اور نماز عشاء کا انتظام ہوگا۔ سلام وفاتحہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام احباب سے گزارش ہے کہ اس مجلس میں شرکت فرمائیں۔
(صدر وسکریٹری وجملہ اراکین جلوس محمدی کمیٹی وکے این فاؤنڈیشن،بنگلور)


Recent Post

Popular Links