ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمہ چلے گا!

RushdaInfotech December 22nd 2022 urdu-news-paper
ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمہ چلے گا!

واشنگٹن-21دسمبر(ایجنسی)امریکی ایوان نمائندگان کی ایک خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق صدرڈونالڈ ٹرمپ کو گزشتہ برس چھ جنوری کو کیپٹل ہل پر مظاہروں اور پرتشدد حملے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف فوجداری مقدمہ قائم کرنے کی سفارش کی ہے- اس کمیٹی کے چیئرپرسن بینی تھامسن نے سابق صدر پر جمہوری نظام پر اعتماد کو مجروح کرنے کا ذکر کرتے ہوئے تنقید بھی کی- تھامسن نے کہاکہ اگر یقین ریزہ ریزہ ہو جائے تو جمہوریت کا بھی یہی حال ہوتا ہے- ڈونالڈ ٹرمپ نے اس یقین کو توڑا-ڈونالڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں، جن کے خلاف فوجداری مقدمے کی باقاعدہ کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے- کانگریس کی ایک کمیٹی کے مطابق گزشتہ برس جنوری میں کیپٹل ہل پر حملوں کی ذمہ داری ٹرمپ پر عائد ہوتی ہے-ڈیموکریٹ اور ریپبلکن اراکین پر مشتمل اس کمیٹی نے متفقہ طور پر امریکی محکمہ انصاف کو سفارش کی ہے کہ وہ سابق صدر ٹرمپ کے خلاف چار جرائم بشمول بغاوت، سرکاری کارروائی میں رکاوٹ، دھوکہ دہی اور جھوٹا بیان دینے پر باقاعدہ فرد جرم عائد کرے-
ٹرمپ نے پیر کے روز جوابی حملہ کرتے ہوئے کمیٹی کے ارکان پر الزام لگایا کہ وہ انہیں (ٹرمپ کو)مستقبل میں صدارتی انتخاب لڑنے سے روکنے کیلئے جعلی الزامات کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کر رہے ہیں -


Recent Post

Popular Links