کیالنور کے ایجنٹ برائے سالار رحمت اللہ خان انتقال کرگئے

RushdaInfotech December 21st 2022 urdu-news-paper
کیالنور کے ایجنٹ برائے سالار رحمت اللہ خان انتقال کرگئے

کیالنور۔20دسمبر (سالارنیوز) کولار ضلع کے کیالنور میں روزنامہ سالار کے ایجنٹ رحمت اللہ خان ابن عبدالوہاب خان کا بروز پیر 19دسمبر بعد نماز فجر انتقال ہوگیا۔ اسی روز بعد نماز عصر جامع مسجد کیالنور میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین کیالنور کے قبرستان میں عمل میں آئی۔مرحوم بہت ملنسار اور خوش اخلاق کے مالک تھے۔کیالنور میں پچھلے 20سالوں سے روزنامہ سالار بائیسکل پر پھر کر تقسیم کرتے تھے۔ ان کی رحلت پر کئی لوگوں نے تعزیت ادا کی ہے اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔


Recent Post

Popular Links