چتراکلا پریشد میں ”دی سوق“ دستکاری نمائش کا اہتمام

RushdaInfotech December 19th 2022 urdu-news-paper
چتراکلا پریشد میں ”دی سوق“ دستکاری نمائش کا اہتمام

بنگلورو۔18دسمبر (ایجنسی)گرینڈ فلیہ مارکیٹ نے کرناٹک چتراکلا پریشد کے احاطے میں 'دی سوق' (مارکیٹ) کا اہتمام کیا۔جو 25 دسمبر تک چلے گا۔ گزشتہ دنوں اس دستکاری کی نمائش اور فروخت کا افتتاح اداکارہ کرونیا رام، گریشما گوڑا نے کیا۔ چترکلا پریشد کے چیئرمین ڈاکٹر بی ایل شنکر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اداکارہ گریشما گوڑا نے کہا، اس میلے میں تمام رنگ اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں۔ یہاں بہت سی اشیاء ہیں جو گاہکوں کو اپیل کرتی ہیں۔ اس میلے میں بہت سے ڈیزائنر بیگز، سوتی ساڑیاں، جدید طرز کے زیورات ہیں جو خاص طور پر خواتین کو پسند ہیں۔ 'دی سوق' مارکیٹ آرٹس اینڈ کرافٹ فیئر عوام کے لیے مقامی فنکاروں کی مدد کرنے اور اپنی پسند کی مختلف اشیاء تلاش کرنے کا بہترین موقع ہے۔ صبح11:30 بجے کھلنے والے اس 10 روزہ کرافٹ شو اور سیل میں ملک بھر سے فنکار اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔ آرائش کاسامان، مختلف قسم کے لباس، زیورات دستیاب ہیں۔ اس نمائش میں گھر کی سجاوٹ کی اشیاء، ہینڈلوم، دستکاری کے نمونے، کپڑے، لکڑی کے کھلونے،  زیورات، بیڈ لینن، آرٹ ورکس،گھر کے باغ کو سجانے کی مصنوعات، سینکڑوں مختلف مصنوعات نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں: 916364685716


Recent Post

Popular Links