خدام العلماء ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے قرعہ انداز ی کے ذریعہ شہر ودیگر اضلاع کے علماء وحفاظ سفر عمرہ کیلئے منتخب

RushdaInfotech December 19th 2022 urdu-news-paper
خدام العلماء ویلفیئر فاؤنڈیشن  کی جانب سے  قرعہ انداز ی کے ذریعہ شہر ودیگر اضلاع کے علماء وحفاظ سفر عمرہ کیلئے منتخب

بنگلورو۔18دسمبر(راست)آج دارالسلام میں منعقدہ خدام العلماء کے جلسہ میں کولار، میسور اوربنگلور اضلاع سے قرعہ اندازی کے ذریعہ چار چار علماء وحفاظ کا انتخاب کیا گیا۔جن علماء وحفاظ کا قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب ہوا ان زائرین کو اگلے ماہ کی 6تاریخ کو عمرہ کے لئے روانہ کیا جائے گا۔پروگرام کا آغاز قاری آیت اللہ قاسمی کی قرأت اور مولانا شفیق کی نعت سے ہوا۔ نظامت اور استقبالیہ مولانا مفتی عزیر اور مولانا محمد مطہر سراجی نے انجام دئے۔اس کے بعدجلسہ میں چیرمین الحاج حفیظ اللہ شریف نے خدام العلماء ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اغراض ومقاصد پیش کرتے ہوئے کہا کہ علماء وحفاظ کو حج و عمرہ کے مبارک سفر پر روانہ کرنے کا سلسلہ انشاء اللہ برقرار رکھا جائے گا۔آج جن علماء وحفاظ کا نام قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب ہوا ان میں مولانا محمد صدیق رشادی بن سی محمد باشاہ، حافظ مرتضی، حافظ عمرفاروق بن صوفی عبدالستار،حافظ نعمان بن قاری یوسف رشادی، حافظ سمیع اللہ بن اللہ بخش،حافظ جنید شریف بن ہمایون وغیرہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں مولانا بدیع الزماں کی کتاب اور خدام العلماء کا کیلنڈر کا اجراء عمل میں آیا۔آخر میں مولانا مطہر سراجی، مولانا مفتی عزیر قاسمی کے شکریہ اور مولانا بدیع الزماں کی دعا پر جلسہ اختتام کوپہنچا۔اس موقع پر اسٹیج پر علماء وحفاظ، مہمان اور عمائدین خصوصاًمولانا بدیع الزماں ندوی،خدام العلماء کے چیرمین الحاج حفیظ اللہ شریف،مولانا مفتی عزیر،مولانا مطہر سراجی، مولانا عبداللطیف، مولانا عبدالغفور، مولانا سجاد، رام نگرم کے کارپوریٹر اور حجاز ٹورس اینڈ ٹراولس کے ذمہ داران ودیگر شریک جلسہ رہے۔


Recent Post

Popular Links