اعلانات ومراسلات

مجلس تفسیر قرآن کریم
آج بروز پیر بعد نماز مغرب مودی مسجد ٹاسکر ٹاؤن شیواجی نگر میں مفسر قرآن مولانا محمدادریس القاسمی صاحب (خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر بنگلور) تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے -(خواتین کیلئے پردے کا انتظام ہے)(ادارہ قرآن سنٹربنگلور)
وانمباڑی کے اسلامیہ کالج میں کُل ہند اُردو کتاب میلہ
وانمباڑی(راست)قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان اور وانم باڑی مسلم ایجوکیشنل سو سائٹی کی جانب سے 25واں کُل بنداُردو کتاب میلہ شہر وانم باڑی کے اسلامیہ کالج میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔اگلے ماہ3 جنوری سے شروع ہوکر 11جنوری تک مسلسل چلے گا۔یہاں قومی سطح پرمعتدد اُردوکتا بوں کے ناشرین شرکت کریں گے،احاطے پر100سے زیادہ اسٹال لگائے جائیں گے، جہاں اُردو زبان میں دینی کتابیں،فقہ احادیث کی کتابوں کے علاوہ علمی،ادبی تاریخی، ثقافتی، ناول،غزلیات،افسانے، طنز ومزاح اور بچوں کیلئے مزاحیہ کتابیں فروخت ہونگی۔میلے کے مذکورہ میعاد کے دوران روزانہ دلچسپ تہذیبی و ثقافتی پروگرام،طرحی وغیر طرحی مشاعرے وتمثیلی مشاعرے منعقد ہوں گے-
عالمی یوم عربی کا دار النور میں استقبال
بنگلورو(راست)عالمی یوم عربی) (International Arabic Dayجو ہر سال18دسمبر کو تزک واحتشام سے منایا جاتا ہے۔ جس کی شروعات2010سے ہوئی- امسال بھی دار النور ایجوکشن سینٹر،کاشی پٹنہ، کرناٹک کی جانب سے ”المھرجان الأسبوعی“ کے نام سے ہفتہ واری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جو 18 تا25دسمبر چلایا جائے گا۔ جس میں عربی مناظرہ، مشاعرہ اور ایسے ہی بہت سارے مختلف پروگرام شامل ہیں -تمام طلبہ نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا-