لاس لیٹ تعلیمی ادارہ میں ”عالمی سوچ کی جانب خواتین کے قدم“ پروگرام

RushdaInfotech December 19th 2022 urdu-news-paper
لاس لیٹ تعلیمی ادارہ میں ”عالمی سوچ کی جانب خواتین کے قدم“ پروگرام

ہنسورو-18 دسمبر(محمدرفیق) لاس لیٹ ودیا نکیتن اورپی یو کالج ہنسورو کی جانب سے ”عالمی سوچ کی جانب خواتین کے قدم“ موضوع پر پروگرام کا افتتاح رکن اسمبلی ایچ پی منجوناتھ اور میسوریونیورسٹی کی مہاراجہ کالج کے شعبہ جانپد کی ڈائرکٹر ڈاکٹر وجئے لکشمی مناپور نے کیا-اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منجوناتھ نے کہا کہ عالمی سوچ کی جانب خواتین کیلئے مردوں کا غلبہ آڑے آرہا ہے اس کے باوجود آج خواتین ہرشعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے 2001 کو خواتین کے سال کے طورپر منانے کا اعلان کیا ہے اورخواتین کی ترقی کیلئے کئی اسکیموں کو جاری کیا ہے - انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود گزشتہ دودہوں سے خواتین کو عالمی سوچ کی جانب قدم رکھتے ہیں شواریوں کا سامنا ہے - اس موقع پر ڈاکٹر وجئے لکشمی مناپور کو تہنیت پیش کی گئی -پروگرام میں وشوامائرس پودھ وہار،ڈاکٹر کلیان سری بنتاجے، پرنسپل روی دیپک، ڈائرکٹر سنی پور نتکال میرمعلم مریہ مرسی ودیگر حاضر رہے-


Recent Post

Popular Links