دلتوں کے خلاف نازیبا کلمات ناقابل برداشت:انجوباس

RushdaInfotech December 19th 2022 urdu-news-paper
دلتوں کے خلاف نازیبا کلمات ناقابل برداشت:انجوباس

ملباگل-18 دسمبر(عمران خان) سماجی کارکن آرانجوباس نے کہاکہ دلتوں کے تعلق سے نازیبا کلمات کا استعمال مناسب نہیں ہے -یہاں ایک اخباری کانفرنس طلب کرکے آنے والے اسمبلی انتخابات میں متوقع کانگریس امیدوار انجوباس نے کہاکہ انہوں نے کبھی کسی ذات یا طبقہ کے خلاف بیان جاری نہیں کیا ہے -انہوں نے کہاکہ ان کے خلاف کاڈنہلی ناگراج کی جانب سے بیان دینا مناسب نہیں ہے جبکہ بزرگوں کو چاہئے کہ نوجوانوں کی رہنمائی کریں - انہوں نے کہاکہ ان کے تعلق سے زلفیں چھوڑنے بڈبڈکے کی مانند بھیس اپنانے کا بیان دیا گیا ہے جو ایک طبقہ کی توہین ہے - انہوں نے کہاکہ کاڈنہلی ناگراج ایک ایڈوکیٹ ہیں اس کے باوجود اس طرح کے بیانات انہیں شوبھا نہیں دیتے -انہوں نے گزارش کی کہ آئندہ اس طرح ذات وطبقہ کو مجروح کرنے والے بیانات سے گریز کریں - اخباری کانفرنس میں گووند، رنجیت، یوتھ کانگریس کے وینوکمار،سید، ناگراج ہبنی ودیگر حاضر رہے -


Recent Post

Popular Links