ووٹرلسٹ پرنظرثانی کی ذمہ داری غیرسرکاری اداروں کو نہیں دی گئی:ڈپٹی کمشنر

RushdaInfotech December 19th 2022 urdu-news-paper
  ووٹرلسٹ پرنظرثانی کی ذمہ داری  غیرسرکاری اداروں کو نہیں دی گئی:ڈپٹی کمشنر

چکبالاپور-18دسمبر(محمدجیلانی)ووٹر لسٹ پر نظر ثانی اور گھر گھر سروے کے کام کیلئے ضلع میں کسی بھی نجی اداروں یا غیرسرکاری افراد یا اداروں کو ذمہ داری سونپی نہیں گئی ہے-یہ اطلاع ڈپٹی کمشنر ین یم ناگراج نے ایک پریس ریلیز میں دی -انہوں نے کہا کہ ریاست کے چند ایک اضلاع میں ووٹر لسٹ کی تیاری و نظر ثانی کا دوسرے ین جی او یاغیر سرکاری اداروں کی جانب سے کئے جانے کی شکایات موصول ہورہی ہیں -اگر کوئی اس طرح سے کام کریں تو انفرمیشن ٹکنالوجی کارپوریشن ایکٹ کے سکیشن72کے تحت رازداری کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے-الیکشن کمیشن نے کسی بھی نجی تنظیم یا ین جی او کو2023کی ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کرنے یا گھر گھر جا کر سروے کرنے کی ذمہ داری ضلع میں نہیں سونپی ہے- اگر کوئی اس طرح گھر آکر معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے توعوام ٹول فری نمبر 1950پر شکایت درج کرسکتے ہیں -ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی-


Recent Post

Popular Links