بی جے پی کوخیربادکہنے کے پرتاپ سمہاکے بیان پر وشواناتھ سخت ناراض

RushdaInfotech December 19th 2022 urdu-news-paper
بی جے پی کوخیربادکہنے کے پرتاپ سمہاکے بیان پر وشواناتھ سخت ناراض

میسور-18دسمبر(سالارنیوز)رکن پارلیمان پرتاپ سمہا نے رکن کونسل ایچ وشواناتھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اگر انہیں بی جے پی کے اصول پسند نہیں ہیں تو پارٹی میں کیوں برقرارہیں - یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پرتاپ سمہا نے رکن پارلیمان وی سرینواس پرساد اوروشواناتھ کے درمیان لفظی جھڑپ کے تعلق سے کہا کہ وشواناتھ دوسری پارٹی میں جاسکتے ہیں - دریں اثناء رکن کونسل ایچ وشواناتھ نے پرتاپ سمہا کے اس بیان پر سخت ناراضی ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی پارٹی کو چھوڑنے مشورہ دینے کا پرتاپ سمہا کو کوئی حق نہیں ہے -اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وشواناتھ نے کہاکہ اگر پارٹی کے خلاف کوئی بات کی گئی تو اس کا سوال پارٹی کے ریاستی صدرکریں گے -اس سلسلہ میں تبصرہ کرنے کا حق پرتاپ کو نہیں ہے - انہوں نے کہاکہ وہ کسی بھی پارٹی میں رہیں اگر غلطی ہوئی تو پارٹی کے خلاف بیان جاری کریں گے - ککربم دھماکہ کے تعلق سے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے وشواناتھ نے کہاکہ بی جے پی اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے اوراس طرح کی کارروائی میں ماہر ہے -اس لئے شیوکمار کے بیان میں کوئی قباحت نہیں ہے -


Recent Post

Popular Links