گرام پنچایت دفاترانصاف فراہم کرنے والے مراکز بنیں: ڈاکٹر راجیندرا پریاپٹن تعلقہ میں ڈپٹی کمشنر کے قدم گاؤں کی جانب پروگرام

RushdaInfotech December 19th 2022 urdu-news-paper
گرام پنچایت دفاترانصاف فراہم کرنے والے مراکز بنیں: ڈاکٹر راجیندرا پریاپٹن تعلقہ میں ڈپٹی کمشنر کے قدم گاؤں کی جانب پروگرام

پریاپٹن-18 دسمبر(امتیازاحمد)ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے راجیندرا نے کہا کہ گرام پنچایت دفاتر کو انصاف فراہم کرنے والے پنچایتوں کے طورپر خدمات انجام دینے کی ضرورت ہے تعلقہ کے ماکوڈوگاؤں میں منعقد ڈپٹی کمشنر کے قدم گاؤں کی جانب پروگرام میں عوام سے احوال سننے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راجیندرا نے اس خیال کا اظہارکیا - انہوں نے کہاکہ کئی سیول معاملات میں افسروں کو قانونی طورپر انصاف فراہم کرنا ناممکن ہے - ایسے موقعوں پر گرام پنچایتوں کی جانب سے ہی انصاف فراہم کیا جائے -انہوں نے کہاکہ عوام اور منتخب نمائندوں کے درمیان خلیج کم کرنے اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے - انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسروں کو ہدایت دی کہ عوامی مسائل کا موقع پر حل تلاش کرنے 15 دنوں کے اندر کارروائی کریں - انہوں نے گاؤں میں بسویشور مندر اور چناکیشوامندرکی تجدید کے متعلق سے عوام کی عرضیاں قبول کرتے ہوئے کہاکہ پہلے دونوں مندروں کی انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں - گاؤں میں موجود 18 ویں صدی کی جین دگمبریسدی کی تجدید کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ پہلے جگہ کی حصار بندی کی جائے -اس موقع پر عوام نے بتایا کہ گاؤں میں جونیر پہلا ہیلتھ اسٹنٹس کیلئے کوارٹرس رہنے کے باوجود ایمرجنسی حالات میں علاج کرنے والے کوئی نہیں ہیں - اس موقع پر انہوں نے سرکاری ہائی اسکول کیلئے معطیوں کی جانب سے 2 /ایکڑ 28 گنٹے جگہ دئے جانے کی تعریف کرتے ہوئے بی ای او کو ہدایت دی کہ اسکولوں کو معطیوں کے نام سے منسوب کریں - اجلاس میں 125 سے زیادہ عرضیاں موصول کی گئیں جس میں محکمہ محصولات،تعلقہ پنچایت، بیسکام، محکمہ صحت ودیگر کے تعلق سے عرضیاں پیش کی گئیں - رکن اسمبلی کے مہادیو نے پروگرام کا افتتاح کیا اورکہاکہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے وزیراعلیٰ اور ضلع نگران کار وزیر ورکن پارلیمان کے تعاون سے ترقیاتی کام انجام دئے گئے ہیں - اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رچی جندال،ضلع پنچایت ڈپٹی سکریٹری ڈاکٹر پریم کمار، ضلع صحت افسر ڈاکٹر پرساد، محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائرکٹر چندرشیکھر، تحصیلدار چندرامولی ودیگر محکموں کے افسر حاضر رہے -


Recent Post

Popular Links