اگنی ویر یوجنا فوجیوں کے حوصلے پست کرنے والی ہے:کھرگے

RushdaInfotech December 19th 2022 urdu-news-paper
اگنی ویر یوجنا فوجیوں کے حوصلے پست کرنے والی ہے:کھرگے

نئی دہلی-18دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اتوار کو کہا کہ اگنی ویر اسکیم کے ذریعے حکومت قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور فوجیوں کا حوصلہ پست کر رہی ہے -مسٹر کھرگے نے کہا کہ اگنی ویر یوجنا لا کر حکومت فوج کو کم کر رہی ہے اور اس کی وجہ سے اگلے 10سال تک فوج میں کوئی بھرتی نہیں ہو گی- فوج میں بطور کانسٹیبل بھرتی نہ ہونا فوج کے مورال پر کاری ضرب ہے -مودی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ اگنی ویر کو فوج کے سپاہی کو سلام کرنا ہوگا، اگلے10سالوں کے اندر فوج میں سپاہی کے عہدے پر براہ راست بھرتی نہیں ہوگی-
اگنی ویر کو صرف 4 سال کیلئے بھرتی کیا جائے گا- یہ حملہ قومی سلامتی پر اور ہمارے فوجیوں کے حوصلے پر ہے -


Recent Post

Popular Links