یشسونی اسکیم سے استفادہ کرنے امانت بینک کے شئیر ہولڈر س سے اپیل اسکیم کے تحت 5لاکھ روپیوں تک کا علاج کروایا جا سکے گا: عبدالرفیق

RushdaInfotech December 18th 2022 urdu-news-paper
یشسونی اسکیم سے استفادہ کرنے امانت بینک کے شئیر ہولڈر س سے اپیل اسکیم کے تحت 5لاکھ روپیوں تک کا علاج کروایا جا سکے گا: عبدالرفیق

بنگلورو۔17/دسمبر (سالار نیوز)ریاستی حکومت کی طرف سے کو آپریٹیو اداروں کے شیر ہولڈرس کے لئے متعارف کروائی گئی یشسونی ہیلتھ اسکیم سے شہری کو آپریٹیو اداروں کے ممبران کو بھی استفادہ فراہم کر نے محکمہ کو آپریشن کی طرف سے حا ل ہی میں فیصلہ کئے جانے کے بعد اب شہر کے معروف ادارے امانت کو آپریٹو بینک نے اپنے تمام شیئر ہولڈرس کے لئے بھی اس اسکیم کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ ہفتے کے روز اس سلسلے میں بینک کے ڈائرکٹرو ں نے رسمی طور پر اس اسکیم کے بینک میں نفاذ کے لئے ایک نشست کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر بینک کے چیرمین عبدالرفیق نے بتایا کہ محکمہ کو آپریشن کی طرف سے متعارف کروائی گئی اس یشسونی اسکیم کے تحت بینک یا کسی بھی کو آپریٹو ادارے کے ممبر یا شئیر ہولڈرس استفادہ کر سکیں گے۔ ان کوکسی بھی بیماری یا اسپتال میں علاج کی ضرورت پڑنے پر سالانہ 5لاکھ روپے تک کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔ اس کے لئے ممبرکو صرف ایک ہزار روپے ادا کرنے ہو ں گے۔ اگر خاندان کے افزود افراد کو اس اسکیم کا فائدہ چاہئے تو ایک فرد کے لئے 200روپے کی افزود رقم ادا کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ امانت کو آپریٹو بینک کے 44ہزار سے زیادہ شیئر ہولڈرس اس اسکیم سے استفادہ کرسکتے ہیں ان کو بینک سے رجوع ہو کر 31دسمبر سے پہلے اس اسکیم کے تحت اپنا اندراج کروانا ہو گا۔ یکم جنوری 2023ء سے وہ اس اسکیم کی سہولتوں سے استفادہ کر سکیں گے۔ اس اسکیم کے تحت 5لاکھ روپے کے علاج کی سہولت صرف سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی فراہم کی جائے گی۔ 1600قسم کے طبی مسائل کا اس اسکیم کے تحت علاج کروایا جا سکے گا۔ عبدالرفیق نے بینک کے شیئر ہولڈرس سے گزارش کی کہ وہ فوری طور پر اس اسکیم کے تحت اپنااور اپنے گھر والوں کا نام درج کروائیں اور حکومت کرناٹک کی طرف سے دی جا رہی اس سہولت سے استفادہ کریں۔ اس ضمن میں بینک میں منعقدہ میٹنگ میں بینک کے وائس چیرمین ریاض احمد، ڈائرکٹرس رحمت اللہ خان،شفیع، بی جے عبدالعظیم،نوید احمد، سعیدہ بانو جنرل مینجر وینو گوپال موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links