اعلانات و مراسلات

RushdaInfotech December 18th 2022 urdu-news-paper
اعلانات و مراسلات

مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) بروزاتوار بعد نماز ظہر”مسجد کوثر“،کوثر نگر، بنگلور میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ برادران اسلام اور خصوصاً اہل محلہ سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
مسجد منہاج میں تفسیر قرآن
بنگلورو۔(راست) مسجد منہاج،منہاج نگر،بنشنکری،بنگلور میں بروز اتوار بعد نماز ظہر مفتی تاج الدین مکی تفسیر قرآن مجید بیان کریں گے۔دوسری مجلس بعد نماز عشاء مسجد امین،جے ایچ بی سی لے آؤٹ،منہاج نگر میں بھی تفسیر ہوگی۔ برادران اسلام سے التماس ہے کہ تفسیر قرآن مجید میں شرکت کرکے استفادہ کریں۔(صدر وسکریٹری)
مسجدمودی ضیامیں محفل ختم قادریہ و جلسہ اصلاح معاشرہ
بنگلورو۔(راست)18دسمبر بروز اتوار بعد نماز مغرب مسجد مودی ضیا، عیدگاہ محلہ، مودی روڈ،بنگلور میں محفل ختم قادریہ شریف و جلسہ اصلاح معاشرہ کا انعقاد کیا جا رہاہے جس میں مولانا ذوالفقار رضا نوری خطیب وامام،مرکز اہل سنت مسجد حضرت بلال، بنگلور کا خصوصی خطاب ہوگا۔ انیس و جملہ اساتذہ کرام جامعہ حضرت بلال بنگلور مہمانان خصوصی ہوں گے۔ اس دن عشا کی نماز 9 بجے ادا کی جائے گی۔تمام سے شرکت واستفادے کی گزارش ہے۔
خانقاہ وارثیہ میں جشن میلاد النبی ؐ وضیافت عام
بنگلورو۔(راست)سکریٹری سید شبیر حسین وارثی نے اطلاع دی ہے کہ خانقاہ وارثیہ بنگلور میں سالانہ جشن میلاد النبیؐ صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی والقادری کی صدارت میں بروز اتوارمنعقد ہے۔ بعد نماز مغرب نعت کا پروگرام ہوگا اور بعد نماز عشاء دیگر مشائخین کی تقاریر ہوں گی۔ ضیافت عام کااہتمام رہے گا اور جلسے کا اختتام صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی کی صدارتی تقریر سے ہوگا۔شرکت کی گزارش ہے۔


Recent Post

Popular Links