المومن ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام کیلنڈر کا اجراء

RushdaInfotech December 18th 2022 urdu-news-paper
المومن ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام کیلنڈر کا اجراء

بنگارپیٹ۔17دسمبر (احسان اللہ /نامہ نگار) آج المومن ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 2023ء کے کیلنڈر کا اجراء المومن ویلفیئر ٹرسٹ کے چیرمین وکے پی سی سی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے وائس چیرمین غنی محمد انور کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر غنی محمد انور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 40سال قبل اس ٹرسٹ کا آغاز ہوا اور آپ سب کی مدد سے گذشتہ 40سال سے یہ ٹرسٹ کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ بہت جلد ٹرسٹ کے لئے ایک نئی کمیٹی کی تشکیل دی جائے گی۔چنددن پہلے ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ٹرسٹ کے چندڈائرکٹر نے گزارش کی کہ قوم کے طلبہ اور طالبات کے لئے ٹرسٹ کی جانب سے اسکالرشپ دی جائے۔اس موقع پر انہوں نے یہ اعلان کیا کہ بہت جلد ٹرسٹ کی جانب سے قوم کے طلباء اور طالبات میں اسکالرشپ کی تقسیم کی جائے گی۔ جلسہ کا آغاز نجم الہدیٰ کی قرأت سے ہوا۔ کے پی سی سی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے جنرل سکریٹری سید اقبال پروان نے تمام ڈائرکٹرز کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ 1982میں اس ٹرسٹ کا آغاز ہوا۔ ٹرسٹ کا اہم مقصد قوم وملت کے ترقی کے لئے کام کرنا، اہم بات گذشتہ 40سال سے یہ ٹرسٹ ریاستی سابق وزیر مرحوم عزیز سیٹھ کی سرپرستی اور غنی محمد انور کی نگرانی میں چل رہا ہے۔انہو ں نے کہا کہ گذشتہ 20سال سے ٹرسٹ کے زیر اہتمام کیلنڈر شائع کیا جارہا ہے۔ اس سال بھی 5ہزار سے زائد کیلنڈر عمل میں لائے گئے۔ بہت جلد شہریان کے جی ایف میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس موقع پر محمد امیر نے کہاکہ تمام ڈائرکٹرز کو چاہئے کہ آپسی اختلافات کو چھوڑ کر ٹرسٹ کے لئے جدوجہد کریں۔ اس موقع پر سید اقبال، کلیم اللہ، آفتاب حسین، مقصود عمران، شبیر احمد،کبیر احمد،مجیب پاشاہ، نوشاد کے علاوہ اور بھی دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links