جیل میں عمر گوتم کے 545دن،ضمانت نہیں ملی

RushdaInfotech December 18th 2022 urdu-news-paper
جیل میں عمر گوتم کے 545دن،ضمانت نہیں ملی

پریاگ راج،17دسمبر(ایجنسی)الہ آباد ہائی کورٹ نے مسلم اسکالر محمد عمر گوتم کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا، جنہیں گزشتہ سال اتر پردیش میں بڑے پیمانے پر تبدیلی مذہب کا ریکٹ چلانے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ہائی کورٹ نے چار دیگر شریک ملزمان کی ضمانت بھی مسترد کر دی۔ لائیو لا نے جسٹس رمیش سنہا اور سروج یادو کی بنچ کے حوالے سے کہا،”(ثبوت)سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ایک مذموم ڈیزائن کو حاصل کرنے کے لئے سماج دشمن عناصر کی مدد سے ملک دشمن سرگرمیاں انجام دے رہے تھے جس سے ملک کے سماجی تانے بانے کو نقصان پہنچتا اور مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان نفرت پھیلے گی اور امن عامہ میں خلل پڑے گا۔ انہوں نے اپنے ذاتی کھاتوں میں بیرونی ممالک سمیت مختلف ذرائع سے بڑی رقم حاصل کی ہے،اس سال مئی میں، عمر گوتم نے ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا جب ضمانت کی درخواست کو اسپیشل جج، این آئی اے/اے ٹی ایس/ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، لکھن نے مسترد کر دیا تھا۔عمر گوتم کو گذشتہ سال 20 جون کو اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے گرفتار کیا تھا۔ اے ٹی ایس نے اسی معاملے میں گوتم کے بیٹے عبداللہ عمر کو بھی گرفتار کیا تھا۔عمرگوتم کو جیل میں 545دن ہوگئے۔


Recent Post

Popular Links