منصفی کی اب توقع ہے فضول مجرمین کی رہائی کیخلاف متاثرہ بلقیس بانو کی درخواست عدالت ِ عظمیٰ سے مسترد

RushdaInfotech December 18th 2022 urdu-news-paper
منصفی کی اب توقع ہے فضول  مجرمین کی رہائی کیخلاف متاثرہ بلقیس بانو کی درخواست عدالت ِ عظمیٰ سے مسترد

نئی دہلی ،17دسمبر (ایجنسی) عصمت دری کی شکاربلقیس بانو کواب انصاف کی امیدترک کردینی چاہئے؟حالات ایسے بنادئے گئے ہیں کہ اب منصفی کی توقع فضول ہے؟ایسا اس لئے کہ سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کی نظرثانی درخواست خارج کر دی ہے۔ اس درخواست میں بلقیس بانو نے مئی میں دیئے گئے سپریم کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا جس میں گجرات حکومت کو 1992 ء کے جیل قوانین کے تحت 11 مجرموں کو رہا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس درخواست میں بلقیس بانو نے اپنے مجرموں کی رہائی کی مخالفت کی تھی۔بانو نے اپنی درخواست میں 2002 ء میں متاثرہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور اس کے خاندان کے افراد کو قتل کرنے کے مجرم 11 افراد کی جلد رہائی کو چیلنج کیا تھا۔سپریم کورٹ نے جلد سماعت سے انکار کر دیا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے اس درخواست پر جلد سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔بلقیس بانو کی طرف سے پیش ہونے والی ایڈوکیٹ شوبھا گپتا نے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ پر زور دیا کہ اس معاملے کی سماعت کے لئے ایک اور بنچ کی تشکیل کی ضرورت ہے۔ جس پر سی جے آئی چندرچوڑ نے کہاکہ رٹ پٹیشن درج کی جائے گی۔ براہ کرم ایک ہی چیز کا بار بار ذکر نہ کریں۔بلقیس بانو نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ بلقیس بانو نے مجرم کی درخواست پر سپریم کورٹ کے 13 مئی کے حکم پر نظرثانی کی درخواست کی تھی۔سپریم کورٹ نے گجرات حکومت سے کہا تھا کہ وہ 9 جولائی 1992 ء کی پالیسی کے تحت مجرموں کی قبل از وقت رہائی کی درخواست پر دو ماہ کے اندر غور کرے۔ گجرات حکومت نے 15 اگست 2022 ء کو تمام 11 مجرموں کو رہا کر دیا اور ان کی سزا معاف کر دی۔سپریم کورٹ نے کئی بار فہرست سازی پر اعتراض کیا تھا۔ اس سے قبل بلقیس بانو کے معاملے کا چہارشنبے کو چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) کے سامنے دو بار ذکر کیا گیا تھا۔درخواستوں کے بعد، ان کی طرف سے دائر دونوں درخواستیں منگل کو عدالت کے دو مختلف بنچوں کے سامنے درج کی گئیں۔ جس کے بعد سی جے آئی نے کہاکہ ہر وقت اس معاملے کا ذکر نہ کریں، یہ بہت پریشان کن ہے۔ ہر روز آپ اسی مسئلے کا ذکر کرتے ہیں۔


Recent Post

Popular Links