پی ایم مودی ملک کو اعتماد میں کیوں نہیں لے رہے؟ کانگریس نے توانگ کا ذکر کرتے ہوئے پوچھے 7 سوال

RushdaInfotech December 18th 2022 urdu-news-paper
 پی ایم مودی ملک کو اعتماد میں کیوں نہیں لے رہے؟  کانگریس نے توانگ کا ذکر کرتے ہوئے پوچھے 7 سوال

نئی دہلی،17دسمبر (ایجنسی) کانگریس نے ہفتے کو ایک بار پھرپی ایم مودی کو اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے واقعے کے پس منظر میں نشانہ بنایا اور کہا کہ اس موضوع پر پارلیمنٹ میں کیوں نہیں بحث کرائی جارہی ہے؟ آپ ایسا کیوں نہیں ہونے دے رہے،نیز ملک کو اعتماد میں کیوں نہیں لے رہے؟ پارٹی کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے بھی ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کا یہ سیاسی فرض اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلے سے متعلق سوالات پر اپنی من کی بات بولیں۔ انہوں نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب بی جے پی اروناچل پردیش میں چینی اور ہندوستانی فوجیوں کے تصادم کے بارے میں ان کے ریمارکس پر راہل گاندھی پر مسلسل حملہ کیا ہے۔ بی جے پی نے ہفتہ کو کہا کہ کانگریس کو راہل گاندھی کو فوری طور پر پارٹی سے نکال دینا چاہئے۔ اپنے بیان میں رمیش نے وزیر اعظم سے سات سوالات پوچھے ہیں اور کہا کہ یہ وزیر اعظم کا سیاسی فرض اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ان 7 سوالوں پر اپنی من کی بات کریں۔توانگ معاملے میں ملک جاننا چاہتا ہے۔ رمیش نے سوال کیا کہ آپ نے چین کو ہمارے فوجیوں کو اس علاقے میں ہزاروں کلومیٹر جانے سے کیوں روکا جہاں وہ مئی 2020 ء سے پہلے باقاعدگی سے گشت کرتے تھے؟رمیش نے یہ بھی پوچھاکہ آپ نے ماؤنٹین اسٹرائیک کور بنانے کے لئے 17 جولائی 2013 ء کو کابینہ کی طرف سے منظور کیے گئے منصوبے کو کیوں چھوڑ دیا؟ آپ نے چینی کمپنیوں کو پی ایم کیئرز فنڈ میں حصہ ڈالنے کی اجازت کیوں دی؟جے رام رمیش نے سوال کیا کہ آپ نے چین سے درآمدات کو پچھلے دو سال میں ریکارڈ سطح تک کیوں بڑھنے دیا؟کانگریس لیڈر نے یہ بھی پوچھاکہ آپ کیوں اصرار کر رہے ہیں کہ سرحدی صورتحال اور چین کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں ہونی چاہئے؟آپ چین کی اعلیٰ قیادت سے 18 بار ملے ہیں اور حال ہی میں بالی میں شی جن پنگ سے مصافحہ کیا ہے۔ چین نے حال ہی میں توانگ سیکٹر میں خلاف ورزی شروع کی ہے اور یکطرفہ طور پر سرحد پر صورتحال کو تبدیل کر رہا ہے۔آخراس مسئلے پر ملک کو اعتماد میں کیوں نہیں لے رہے ہیں؟


Recent Post

Popular Links