چینی سرحدملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ: جنرل

RushdaInfotech December 18th 2022 urdu-news-paper
چینی سرحدملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ: جنرل

نئی دہلی،17دسمبر (ایجنسی) ہندوستان اور چین کے درمیان جاری تنازع پر سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان نے کہا ہے کہ ملک کو سب سے بڑا خطرہ چینی سرحد سے ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا ہے کہ لیپولیکھ، بداہوتی اور اروناچل پردیش میں چین کے ساتھ تنازع ہے۔انہوں نے سرحدی سیاحت کے کلچر کو بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ ہر کسی کی اپنی سرحدیں دیکھنے کی خواہش ہوتی ہے۔ اس لئے بارڈر ٹورزم کے کلچر کو بڑھانا ہوگا۔ جنرل انیل چوہان نے اتراکھنڈ کے سرحدی دیہاتوں میں ہو رہی نقل مکانی پر کہا کہ ریاست کے کئی گاؤں ویران ہو گئے ہیں۔ ہمیں اس امکان کو تلاش کرنا ہوگا کہ آیا ان دیہاتوں کو دوبارہ آباد کیا جاسکتا ہے۔ ملک کی سلامتی میں سرحدی دیہات کا بھی اہم کردار ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ یہاں کی آبادی کو دوبارہ آباد کیا جائے۔ انہوں نے سرحدی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کی بھی وکالت کی اور کہا، ”ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کیا ہم وہاں سرحدی سیاحت کو مقبول بنا سکتے ہیں۔ اس کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔ایسٹرن ملٹری کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف (جی او سی ان سی)، لیفٹیننٹ جنرل کلیتا نے کہا کہ جہاں تک ڈوکلام کا تعلق ہے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے معاملے میں کوئی نئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔


Recent Post

Popular Links