اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech December 17th 2022 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

مجالس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔(راست) بروز ہفتہ مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی آسان عام فہم انداز میں تفسیرقرآن کریم بیان فرمائیں گے۔ پہلی مجلس بروز ہفتہ صبح11بجے تا12/بجے احاطہ منہاج مسجد منہاج نگر (برائے خواتین) دوسری مجلس بروز ہفتہ بعد نماز مغرب، ہری مسجد چاندنی چوک، شیواجی نگر۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم ہوتا ہے۔ (ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
آج گوری پالیہ جامع مسجد میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس
بنگلورو16دسمبر(راست)بروز ہفتہ17دسمبر بعد نماز عصر تا عشاء جامع مسجد گوری پالیہ میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے،جس میں تلنگانہ وآندھرا پردیش کے صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ مولانا شاہ جمال الرحمن صاحب مفتی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔کانفرنس میں جمعیت علماء کرناٹک کے صدر مو لانا مفتی افتخار احمد صاحب قاسمی، رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان اور ریاستی وقف بورڈ کے چیرمین شافع سعدی،کے علاوہ دیگر علماء کرام شرکت کریں گے۔جبکہ صدارت دارالعلوم شاہ ولی اللہ بنگلور کے شیخ الحدث مولانا اکبر شریف صاحب ندوی قاسمی فرمائیں گے۔خواتین کے لئے جامع مسجد گوری پالیہ کے سامنے والے فرسٹ کراس میں انتظام کیا گیا۔ (صدر و سکریٹری و جملہ اراکین مجلس منتظمہ جامع مسجد گوری پالیہ۔بنگلور)
مستورات کے لیے اصلاحی بیان
بنگلورو۔(راست) مدنی منزل گروپن پالیہ بنگلور بالمقابل الرحمن مسجد ٹمبر لائین میں بروزہفتہ مورخہ 17ڈسمبر 3:30 بجے تا4:30 تک مستورات کا دینی اجتماع ہے مولاناسید انظر شاہ قاسمی صاحب کا بیان ہوگا خواتین سے شرکت کی درخواست ہے۔(شعبہ نشر واشاعت صفہ مدرسہ بنگلور)
کے جی ایف میں اصلاح معاشرہ اجلاس
بنگارپیٹ (احسان اللہ) مجلس منتظمہ مسجد نور کے جی ایف کی اطلاع کے مطابق بروز اتوار18دسمبر بعد نماز عصر تا عشاء بمقام مسجد نور فورتھ کراس، رابٹسن پیٹ کے جی ایف بعنوان اصلاح معاشرہ وحالت حاضرہ پر ایک جلسہ منعقد کیاگیا ہے جس میں مولانا مفتی سید معصوم ثاقب قاسمی، مہتمم دارالعلوم امدادیہ رائے چوٹی و جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند اور مولانا وحید خان رفیق امام وخطیب مسجد عزیز یوسف بنگلور کے علاوہ اور بھی دیگرعلمائے کرام شرکت کریں گے۔ بردران اسلام سے گزارش ہے کہ اس اجلاس میں شرکت فرمائیں اور اکابر علمائے کرام کے بیانات سے اپنے دلوں کو منور فرمائیں۔
چندنا چینل پراردو پروگرام
بنگلورو۔(راست) دور درشن بنگلور کے چند نا چینل پر بروز ہفتہ 17دسمبر دوپہر دو بجے تا ڈھای بجے اردو پروگرام بزم اردو میں نئی نسل اور اردو پر گفتگو نشر ہو گی انجمن ترقی ہند شاخ کرناٹک کے عہدیداران محمد عبیداللہ شریف صدر و مبین منور جنرل سیکریٹری گفتگو میں حصہ لیں گے ڈاکٹر محمد منظور نعمان پرنسپل لال بہادر شاستری گورنمنٹ ڈگری کالج کی نظامت ہوگی یہ اطلاع پروڈیوسر محمد ذبیح اللہ نے دی ہے۔


Recent Post

Popular Links