غوثیہ آئی ٹی آئی بنگلور میں کنڑا راجیوتسوا کی تقریبات

RushdaInfotech November 25th 2022 urdu-news-paper
غوثیہ آئی ٹی آئی بنگلور میں کنڑا راجیوتسوا کی تقریبات

بنگلورو۔24نومبر (سالار نیوز)غوثیہ آئی ٹی آئی بنگلور میں جمعرات کے روز 67 واں کنڑا راجیوتسوامنایاگیا۔یہاں ہر سال لگاتا ر راجیو تسوا منایا جاتا رہاہے۔ کنڑا ساہتیہ پریشد بنگلورو کے صدر ڈاکٹر محمد مناف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ کنڑا اور کرناٹک کے لوگوں کے لئے اس کی ثقافتی شراکت کیا ہے اوراس ریاست کو ’سروجنادا شانتھیا ٹوٹا‘کیوں کہا جاتا ہے۔اس کے بارے میں تمام کو معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک اور کنڑ انے ہمیشہ ہمارے ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔عمر اسماعیل خان، اعزازی سکریٹری،غوثیہ انڈسٹریل اینڈ انجینئرنگ ٹرسٹ، دوسرے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے تمام طلبا میں کنڑ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور کنڑا کو سماج کے مختلف شعبوں کے درمیان ثقافتی پل بنانے کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ یہ پل عوام میں ایک مضبوط رشتہ پیدا کرتا ہے اور اس کی بدولت ملک اور ریاست کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر احمد شریف سراج، چیئرمین غوثیہ انڈسٹریل اینڈ انجینئرنگ ٹرسٹ نے تقریب کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی ترقی اور کنڑا زبان کی ترویج میں ریاست کے مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور وہ کنڑیگا ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ریاست اورعلاقائی زبان سے لگاؤ پیداکرنے اور اس زبان کو سیکھ کر آنے والی زندگی میں اس سے استفادہ کرنے پر انہوں نے زور دیا۔ تقریب کا آغاز کنڑ اپرچم لہراکرکیا گیا۔ ناصر خان پرنسپل غوثیہ آئی ٹی آئی اور دیگر اس تقریب میں موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links