اعلانات و مراسلات

RushdaInfotech November 25th 2022 urdu-news-paper
اعلانات و مراسلات

مودی مسجد میں درس حدیث
بنگلورو۔(راست) گذشتہ چند سالوں سے تسلسل کے ساتھ مودی مسجد ٹاسکر ٹاؤن، شیواجی نگر بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا حافظ محمد فرید الدین عمری مدنی، ناظم مدرسہ رحمانیہ عربیہ کمبی پور اپنے عام فہم انداز میں درس حدیث دے رہے ہیں اور حالات حاضرہ کے دینی مسائل پر بیان کررہے ہیں۔تمام سے اس بابرکت مجلس میں شرکت فرما کر استفادہ کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا نظم ہے۔ (مجلس منتظمہ۔ مودی مسجد)
محمد علی ہال میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔ (راست)یجمان محمد علی ہال، معسکر بنگلور میں تفسیر قرآن کے درس کا سلسلہ تقریباً 70 سالوں سے چل رہا ہے۔ہر جمعہ شب کے ساڑھے نو بجے سے تفسیر شروع ہوتی ہے۔ مفتی محمد اسلام انجم خطیب وامام مسجد لبابین، کمرشیل اسٹریٹ تفسیر بیان کررہے ہیں۔ تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا بہترین انتظام ہے۔(ادارہئ تفسیر قرآن عظیم)
مجلس قرآن مجید
بنگلور۔(راست) مسجد عائشہ منگمنا پالیہ بومنہلی بنگلور میں گزشتہ کئی سالوں سے مجالس تفسیر قرآن مجید کا مبارک سلسلہ جاری ہے۔ مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن بسم اللہ نگر،بنگلورو صدر جمعیۃ علماء کرناٹک مؤرخہ25/نومبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء 8:45 تا9:50بجے حالات حاضرہ کی روشنی میں قرآن مجید کی تفسیر فرمائیں گے۔ تمام برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ (مستورات کے لئے بھی پردہ کا معقول انتظام ہے۔)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست)مؤرخہ25نومبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد مرکز المعارف منہاج نگر بنگلور میں تفسیر قرآن کریم کی بابرکت مجلس منعقد ہے، جس میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی (خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر بنگلور) تفسیر بیان کریں گے۔تمام برادران اسلام سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
مکہ مسجد میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔ (راست)مکہ مسجد،نیلسندرا،بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا ڈاکٹر عبدالخالق قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ مستورات کیلئے پردہ کا نظم ہے۔تمام سے استفادہ کی گزارش ہے۔ (خالد سرور،سکریٹری)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔(راست)مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز مغرب حضرت مولانا مفتی محمد زکریاصاحب قاسمی صدر مفتی دارالافتاء مجلس تحقیق بنگلور عام فہم انداز میں تفسیر قرآن کریم بیان فرمارہے ہیں،جس میں امت کا ایک بہت بڑا طبقہ قرآنی علوم سے فیضیاب ہو رہا ہے۔آپ حضرات سے بھی شرکت کی درخواست ہے۔
(کمیٹی مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور)
مسجد طٰہٰ میں تفسیر قرآن مجید
بنگلور۔ (راست) مسجد طٰہٰ ڈی جے ہلی میں تفسیر کلام پاک کا بابرکت سلسلہ ہر جمعہ بعد نماز عشاء جاری ہے۔ جس میں مولانا عرفان احمد رشادی، بانی ومہتمم مدرسہ صفۃ النور بنگلور عام فہم انداز میں تفسیر کریں گے۔ برادران اسلام سے اس مجلس میں شرکت کی درخواست ہے۔(محمد افسر،صدر)
سنی جامع مسجد بارلین میں محفل ذکر
بنگلورو۔(راست)مؤرخہ25نومبر بروز جمعہ شب کے 9بجے بمقام سنی جامع مسجد بارلین، میسور روڈ بنگلور مولانا احمد اللہ خان مظہر صدیقیؒ کے فرزند امین اللہ خان قادری کی سرپرستی میں محفل ذکر منعقد ہے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالامال ہوں۔
(مجلس منتظمہ سنی جامع مسجد بارلین ودرگاہ حضرت خواجہ نظر اولیاءؒ، میسور روڈ بنگلور)
مسجد حضرت سیدہ سیدانی بیؒ میں محفل ذکر
بنگلورو۔(راست) مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ سرمرزا اسماعیل چوک، روبرو سٹی مارکیٹ بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عصر محفل ذکر منعقد ہے۔ جس میں مولانا الشاہ سید محمد مدنی میاں اشرفی الجیلانی کے خلیفہ مولانا الشاہ سید محمد معین الدین اصدق اشرفی، خطیب وامام مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ ذکر فرمائیں گے۔ ذکر کی محفل کے بعد دعا ہوگی اور تمام حاضرین میں شیرینی تقسیم کی جائے گی۔ تمام اہل سلاسل سے پُر خلوص گزارش ہے کہ اس نورانی محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالا مال ہوں۔
مولاناسید انظرشاہ قاسمی کا بیان
بنگلور (راست)مورخہ 25نومبربمقام۔مسجد ومدرسہ فیض العلوم منیشورا نگر پٹے گر پالیہ بنگلور حسب ذیل عنوانات پر مولانا سید انظر شاہ کا خطاب ہوگا۔ حکمرانوں کے دل اللہ کے قبضہ قدرت میں ہوتے ہیں۔ اللہ والوں کا دامن تھامنا فتنوں سے حفاظت کا ذریعہ ہے۔جیتے جی رشتہ داریاں ختم ہورہی ہیں مرنے کے بعد کیا کام آئیں گیں۔گھر کا سکون زر زیور زمین سے نہیں نیک خاتون سے ہوتا ہے۔حضرت عالمگیر ؒ کے عنایت کردہ دو پیسوں سے غریب کی بیٹی کی شادی شاہانہ طرز پر کیسے ہوئی۔ 12:45 بجے بیان شروع ہوگا۔(شعبہ نشر و اشاعت صُفہ مدرسہ بنگلور)
خانقاہ عالیہ مداریہ میں محفل ذکر
کولار۔(راست) بروز جمعہ 25نومبر شب کے 9بجے اعلیٰ حضرت قطب غوریؒ سے منسلک خانقاہ عالیہ مداریہ مرکز کولار میں محبوب جلال وقاری مداری کی سرپرستی میں محفل ذکر منعقد کی جاتی ہے۔برادران اسلام سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس نورانی محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالا مال ہوں۔ خواتین کیلئے بھی پردہ کا خاص انتظام ہے۔ (شیخ حسین مداری)
مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی کے دینی پروگرام
بنگلورو۔ (راست) ہر جمعہ مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ بنگلور میں مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی چینئی سے تشریف لا رہے ہیں اور حالات ِ حاضرہ کے پیش نظر اہم ترین موضوعات پر آسان اور دلکش انداز میں قرآن کریم کی روشنی میں جمعہ کا خطاب فرماتے ہیں اور بعد نماز جمعہ3.30بجے تا اذانِ عصر خواتین اسلام کیلئے اصلاحی و تربیتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ برادرانِ اسلام و خواتین حضرات سے پر خلوص گزارش ہے کہ ان زرّین موقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ (صدرو سکریٹری وجملہ اراکین مسجد معظم)

 


Recent Post

Popular Links