پنچ رتنا کی اسکیموں کو ہر فرد تک پہنچانا اہم مقصد۔ کمار سوامی

RushdaInfotech November 25th 2022 urdu-news-paper
پنچ رتنا کی اسکیموں کو ہر فرد تک پہنچانا اہم مقصد۔ کمار سوامی

چکبالاپور۔24نومبر(نامہ نگار) ریاست میں جنتادل سیکولر کے حق میں ہوا شروع ہونے لگی ہے 2023کے اسمبلی الیکشن میں اکثریت کیلئے123سیٹوں کی ضرورت ہے اس لئے کولار اور چکبالاپور کے تمام اسمبلی حلقوں سے جنتادل سیکولر کے امیدوار کو کامیاب بنائیں۔یہ گذارش سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے اپنی پنچ رتنا یاترا کی سدلگٹہ اسمبلی حلقہ میں آمد کے دوران پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کی۔کمار سوامی نے کہا کہ وہ اپنی صحت کی پرواکئے بغیر ریاست کے لوگوں کے مفاد کے لئے محنت کررہے ہیں،اس پنچ رتنا یاترا کی اسکیموں کو ریاست کے ہر ایک فرد تک پہنچانا اہم مقصد ہے۔کمار سوامی نے کہا کہ پچھلی بار میرے سے ایک غلطی ہوگئی تھی اسے ریاست کے عوام معاف کرکے مجھے اور پارٹی کو اس بار بھاری اکثریت کے ساتھ موقع فراہم کریں، کسان و نوجوان میرا ساتھ دیں اگر میں نے اپنے وعدے کے مطابق پانچ سال میں کام نہیں کیا تو پارٹی کو ہی تحلیل کردوں گا۔کمار سوامی نے سدلگٹہ اسمبلی حلقہ سے پارٹی امیدوار روی کمار کو کامیاب بنانے کے لئے یہاں کے لوگوں اور ووٹران سے درخواست کی۔پارٹی کے ریاستی صدر سی یم ابراہیم نے کہا کہ ووٹر لسٹ سے مسلمانوں، وکلیگا اور دلتوں کے نام، نکالے جارہے ہیں اب تک 23لاکھ سے زائد ناموں کو نکال دیا گیا ہے۔سدلگٹہ میں دونوں پارٹیوں کو شکست دے کر جنتا سیکولر امیدوار روی کمار کی کامیابی یقینی ہے۔سی ایم ابراہیم نے کہا کہ کمار سوامی قرضہ معاف کرکے اپنا نام روشن کرلینے کے ڈر سے سدارامیا نے ایسا کرنے نہیں دیا تھااور ہمیں اقتدار سے بے دخل کرنے ا یڈی یورپا کے ساتھ شامل ہوکر مخلوط حکومت کو گرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنتادل سیکولر کے اقتدار میں آنے پر کیمپے گوڈا مجسمہ کو ودھان سودھا کے سامنے نصب کیا جائے گا اور کیمپے گوڈا و ٹیپو یونیورسٹی کا قیام کیا جائے گا۔اس موقع پر نکھل کمار سوامی،رکن پارلیمان پرجول ریونا، سدلگٹہ کے امیدوار روی کمارکے علاوہ ریاستی و ضلع سطح کے لیڈران موجود رہے۔


Recent Post

Popular Links