جنتادل (ایس) کی پنچ رتنارتھ یاترا ضلع بھر میں کامیاب۔ کمار سوامی

RushdaInfotech November 25th 2022 urdu-news-paper
جنتادل (ایس) کی پنچ رتنارتھ یاترا ضلع بھر میں کامیاب۔ کمار سوامی

سرینواسپور۔24نومبر (شبیر احمد) سابق ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ پارٹی کی پنچ رتنارتھ یاترا کولار ضلع انتہائی کامیاب ہوئی ہے اور ضلع کے 5اسمبلی حلقوں میں جنتادل (ایس) امیدواروں کی جیت ہوگئی۔ نکل گڈا گاؤں میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمار سوامی نے اس خیال کااظہار کیا اور کہا کہ ضلع کے تالابوں میں بہائے جانے والا کے سی ویلی کا گندہ پانی ترکاری اور پھلوں کی فصلوں کیلئے نقصان دہ ہے اور عوام کی صحت بھی متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کے سی ویلی کے آلودہ پانی کو صاف کرنے والے آلات خراب ہوچکے ہیں۔ ناپاک پانی تالابوں کی بہایا جارہا ہے، اگر جنتادل، برسراقتدار آئی تو کولار اور چکبالاپور اضلاع کے لئے صاف وشفاف پانی جاری کیا جائے گا۔ سرحدی تنازعہ پر کمار سوامی نے کہا کہ مہاراشٹرا حکومت غیر ضروری طو رپر مسئلہ کو اچھال رہی ہے جبکہ ڈبل انجن حکومت کی جانب سے مسئلہ کا حل ممکن نہیں ہے،کیونکہ مرکزی حکومت، ہر معاملہ میں ریاستی حکومت کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پنچ رتنا اسکیم کے مؤثر نفاذ سے سماج کے تمام طبقات کے مسائل حل ہوں گے۔ اس موقع پر جنتادل (ایس) کے ضلع صدر وینکٹا شیوا ریڈی، رکن اسمبلی کرشنا ریڈی،رکن کونسل انجینئر گووند راجو، ناگراج، سمردھی منجوناتھ، عبدل، سرینواس، پاشاہ، بابو ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links