چنتامنی میں عالمی یوم اردو کو کامیاب بنانے کی اپیل

RushdaInfotech November 25th 2022 urdu-news-paper
چنتامنی میں عالمی یوم اردو کو کامیاب بنانے کی اپیل

چکبالاپور۔24(محمد جیلانی) نومبر مؤرخہ 27نومبر کو چنتامنی میں عالمی اردو منایا جارہا ہے اس لئے ضلع کے تمام اساتذہ و محبان اردو شرکت کرکے اس جلسہ کو کامیاب بنائیں۔یہ درخواست ضلع انجمن ترقی اردو ہند کے صدر امتیاز اللہ کاشفی نے آج شہر کے سرکاری اردو اسکولوں کے اساتذہ کو دعوت دیتے ہوئے کی۔انہوں نے بتایا کہ بروز اتوار 27نومبر کو صبح 10بجے تا 2بجے تک اوپرپیٹ کے فردوس پیالس سدلگٹہ روڈ امباجی درگ میں اعلی پیمانہ پر عالمی یوم اردو منایا جائے گا جس کی صدارت انجمن اردو ہند کرناٹک کے صدر عبیداللہ شریف کریں گے ان کے علاوہ کئی معزز مہمان اس میں شرکت کریں گے،اس لئے ضلع کے تمام سرکاری اسکولوں کے اساتذہ و محبان اردو اس پروگرام میں شرکت کرکے کامیاب بنائیں۔اس موقع پر اردو سی آر پی امی سلمہ،میرمعلمہ عائشہ بیگم،شبرین تاج کے علاوہ دیگر اسکولوں کے میر معلم موجود رہے۔


Recent Post

Popular Links