گریجن خواتین کے حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے:عآپ
RushdaInfotech
December 16th 2022
urdu-news-paper
پریاپٹن:15دسمبر (امتیاز احمد) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے مقامی رہنما راج شیکھر دوڈنانے مطالبہ کیا کہ تعلقہ میں گریجن خواتین پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ پریاپٹن تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ یونین میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دوڈنا نے یہ مطالبہ کیا اور کہا کہ بیتمی گاؤں میں پسماندہ طبقہ کے غریبوں کی زمین پر غیرقانونی قبضہ کرنے کے بعد حصار بندی کرکے حملہ کرنے والوں کو فوراً گرفتار کیا جائے۔ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے تحصیلدار کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ انہو ں نے الزام لگایا کہ حملہ آوروں کو رکن اسمبلی کی پشت پناہی حاصل ہے اورحملہ آوروں کے خلاف شکایت درج کرنے سے بھی پولیس کترارہی ہے۔ اس موقع پر بائریا، ناگیندرا، لتا رینوکمار ودیگر حاضر رہے۔