اسکول بس ساگر کے قریب الٹ گئی۔5طلبہ زخمی

RushdaInfotech December 16th 2022 urdu-news-paper
اسکول بس ساگر کے قریب الٹ گئی۔5طلبہ زخمی

ہنسورو:15دسمبر (محمد رفیق) ہنسورو تعلقہ دھرم پورہ ہائی اسکول کے طلبہ گزشتہ دو دن قبل تعلیمی سفر کیلئے روانہ ہوئے جن کی بس ساگر شیموگہ ضلع کے قریب سگندور چوڈیشوری مندر جانے کے درمیان الٹ گئی۔ اطلاع کے مطابق اسکول بس ساگر کے ذریعہ جوگ فالس کی طرف جانے کے دوران ڈرائیور توازن کھوبیٹھا اور اتوڈی گاؤں کے قریب الٹ گئی۔ بس میں تقریباً 63بچے سفر کررہے تھے جن میں سے 5بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی رکن اسمبلی ایچ پی منجوناتھ نے مقامی رکن اسمبلی وسابق وزیر کاگوڈتمپا سے رابطہ کیا۔ کاگوڈتمپا نے فوراً دیگر رہنماؤں کے ساتھ شیموگہ کے استپال کا دورہ کرکے بچوں کی عیادت کی جہاں انہیں داخل کیا گیا۔ کاگوڈا کی لڑکی ڈاکٹر راج نندنی اور ڈاکٹر پرپابونس کی قیادت میں زخمی طلبہ کا علاج کیا گیا۔


Recent Post

Popular Links