میسور میں کارپوریشن عدالت، کل272شکایتیں موصول

RushdaInfotech November 24th 2022 urdu-news-paper
میسور میں کارپوریشن عدالت، کل272شکایتیں موصول

میسور: 23نومبر (نامہ نگار) 14 تا 19نومبر یہاں میسور سٹی کارپوریشن کی جانب سے چھ روزہ کارپوریشن عدالت منعقد کی گئی تاکہ عوام کی جانب سے مختلف مسائل کو لے کر انہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ اس چھ روزہ عدالت میں کل میسور سٹی کارپوریشن کے تمام 9زونل دفتروں سے کل 272شکایاتیں موصول ہوئیں۔ عوام نے راستوں کی مرمت، راستوں پر لائٹنگ، انڈر گراؤنڈ ڈرائنیج سسٹم، پینے کے پانی کی سپلائی اور پاکی صفائی کو لے کر مختلف شکایتیں پیش کی ہیں۔ میسور سٹی کارپوریشن کی جانب سے عوام کے مسائل کو تیزی کے ساتھ حل کرنے کیلئے میسور میں چھ روزہ کارپوریشن عدالت کی سہولت فراہم کی ہے۔ کارپوریشن عدالت کے پہلے دن صرف 14شکایتیں موصول ہوئی تھیں اور آخری دن سب سے زیادہ 70شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ان شکایتوں میں 86عرضیاں محکمہ ریوینیو، 34عرضیاں محکمہ شہری ترقیات، 53عرضیاں آشریہ ہاؤزنگ کے تعلق سے، 25شکایتیں ڈیولپمنٹ اور ٹیکنیکل سکشن کے متعلق، 4عرضیاں اکاؤنٹس سکشن، 8 شکایتیں محکمہ ہیلتھ کے تعلق سے27عرضیاں انڈر گراؤنڈ ڈرائنیج سسٹم کے تعلق سے، 21عرضیاں غربت کے تعلق سے اور 14عرضیاں مختلف شکایتوں کو لے کر پیش کی گئی ہیں۔ اب میسور سٹی کارپوریشن کے افسر، ان عرضیوں کا تفصیل سے معائنہ کررہے ہیں، 27نومبر تک تمام عرضیوں کے جوابات روانہ کردئے جائیں گے اور اگر عوام کی جانب سے پیش کردہ مسائل کو حل نہیں کیا تو 30نومبر کو منعقدہونے فائنل کارپوریشن میں عوام دوبارہ ان مسائل کو اٹھاسکتے ہیں۔ جن مسائل کو عوام اٹھاسکتے ہیں ان میں کھاتہ رجسٹریشن، ٹرانسفر، آشریہ ہاؤزنگ کے تحت جائیداد کی تحویل سرٹی فیکیٹ، بلڈنگ کنسٹرکشن کی منظوری برتھ اور ڈیتھ سرٹی فکیٹ جاری کرنے میں تاخیر شامل ہیں۔


Recent Post

Popular Links