شہر میں دوبارہ ڈبل ڈیکر بس سرویس کا آغاز ہوگا ورک فرم بس کی سہولت کے ساتھ شروع کرنے بی ایم ٹی سی کا منصوبہ

RushdaInfotech November 22nd 2022 urdu-news-paper
شہر میں دوبارہ ڈبل ڈیکر بس سرویس کا آغاز ہوگا ورک فرم بس کی سہولت کے ساتھ شروع کرنے بی ایم ٹی سی کا منصوبہ

بنگلورو۔21نومبر (سالارنیوز)تقریباً 30سال بعد سلیکان سٹی، بنگلور میں دوبارہ ڈبل ڈیکر بسوں کی دوڑ کا آغاز ہوگا۔ اطلاع کے مطابق شہر میں ٹرانسپورٹ نظام فراہم کرنے والے بنگلور میٹرو پالٹین ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) نے مسافر دوست اور ٹرافک پر قابو پانے کے لئے ڈبل ڈیکر (2منزلہ) بسوں کو دوڑانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بی ایم ٹی سی ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طو رپر 10بسوں کی سرویس کا آغاز کیا جائے گا جس کے تحت بسوں کی تیاری کیلئے ٹنڈر طلب کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اس سے قبل 1970تا 1990بنگلور میں ڈبل ڈیکر بسوں کی دوڑ شروع ہوئی،بعد میں مختلف وجوہات کی بنا پر دوڑ کو بند کردیا گیا تھا۔ فی الوقت الیکٹرک بسوں کا آغاز ہوا ہے اور آنے والے سال کے آغاز میں ہی بنگلور کے عوام ڈبل ڈیکر کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس طرح ممبئی کے بعد ملک میں ڈبل ڈیکر سرویس شروع کرنے والا بنگلور دوسرا شہر ہوگا۔ بی ای ٹی سی افسروں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے ڈلٹ اینڈنیشنل کلین ایر پروم (این کیمپ) اسکیم کے تحت بسوں کو خریدا جارہاہے۔انہوں نے بتایا کہ ان بسوں میں اے سی سہولت ہوگی۔ قد 475میٹر لمبا کل 65سیٹیں ہوں گی اور بسوں کی دیکھ بھال تیار کرنے والی کمپنی کے ذمہ ہی ہوگی اور فی بس 2کروڑ روپئے خرچ آئے گا۔ افسروں نے بتایا کہ 1970-90کے درمیان شہر میں ڈبل ڈیکر بسیں اندرا نگر تا کیمپے گوڈا بس اسٹانڈ، شیواجی نگر تا کے آر مارکیٹ، کیمپے گوڈا بس اسٹانڈ تا جئے نگر فورتھ بلک، گاندھی بازار تا میجسٹک اور جئے نگر تا شیواجی نگر دوڑتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ 1980کے دہے میں ان بسوں کو اسکول بس کے طو رپر استعمال کیاگیا تھا، لیکن 1990کے بعد بسوں کی سرویس کم کردی گئی۔بتایا جاتا ہے کہ ٹرافک زیادہ ہونے والے علاقوں اور شہر کی ایک جانب سے دوسری جانب سفر کرنے والے آئی ٹی، بی ٹی ملازمین کے لئے بس میں ہی کام کرنے یعنی ”ورک فرم فرم بس“ کی سہولت فراہم کرنے بسوں میں ہی لیپ ٹاپ رکھنے ٹیبل، چارجر کی سہولت فراہم کرنے پر بی ایم ٹی سی کی جانب سے غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزیر برئے ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے شہر میں ڈبل ڈیکر بس سرویس شروع کرنے کی صلاح دی تھی۔


Recent Post

Popular Links