دنیا بھر میں ٹویٹر ڈاؤن یوزرس کو پیج لوڈ کرنے میں پریشانی ٹائم لائن اپ ڈیپ میں بھی دقت
RushdaInfotech
December 12th 2022
urdu-news-paper

واشنگٹن-11دسمبر(ایجنسی)نئی دہلی: ٹویٹر یوزرس کو اتوار کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ ملک میں تقریباً7بجے اس کے ٹھپ ہونے کی اطلاع دی گئی - ٹویٹر جیسی سائٹوں کے آپریشن پر نظر رکھنے والے پورٹل ڈاؤن ڈی ٹیکٹر نے بتایا کہ ہندوستان میں شام 7 بجے 28.38یوزرس نے ٹویٹر کے صحیح سے کام نہ کرنے کی شکایت کی - کئی یوزرس کے ٹائم لائن بالکل خالی ہوگئے تو کئی نے ٹائم لائن ریفریش ہی نہیں ہوئی -ان سب کے علاوہ کئی یوزرس کے ٹویٹر اکاؤنٹ نے کام کرنا ہی بند کردیا تو کچھ یوزرس نے بتایا کہ ان کے ٹویٹس بھی ڈیلیٹ ہوگئے ہیں -