سکھوندر سنگھ سکھو ہوں گے ہماچل پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ،حلف برداری آج

RushdaInfotech December 11th 2022 urdu-news-paper
سکھوندر سنگھ سکھو ہوں گے ہماچل پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ،حلف برداری آج

شملہ:10دسمبر(ایجنسی)کانگریس پارٹی نے سکھوندر سنگھ سکھو کو ہماچل پردیش کا نیا وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکھوندر سنگھ سکھو کے نام کا اعلان پارٹی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔پارٹی نے مکیش اگنی ہوتری کو ریاست کا نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔سوکھوندر سنگھ سکھو اتوار کو صبح 11بجے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے نام کا اعلان کرنے کے بعد سکھوندر سنگھ سکھو نے اے این آئی سے بات چیت میں کہا کہ میں اور نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے۔ میں نے 17سال کی عمر میں سیاست شروع کی۔
کانگریس پارٹی نے میرے لیے جو کچھ کیا ہے، میں اسے زندگی بھر نہیں بھول سکتا۔خاص بات یہ ہے کہ سکھوندر سنگھ سکھو سے پہلے ہماچل کانگریس کی موجودہ صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ ویربھدرا سنگھ کی اہلیہ پرتیبھا سنگھ کا نام سی ایم کی دوڑ میں سب سے آگے بتایا جا رہا تھا، لیکن ہفتہ کی دوپہر کو یہ واضح تھا کہ پرتیبھا سنگھ اب دوڑ سے باہر ہے۔


Recent Post

Popular Links