اعلانات و مراسلات

RushdaInfotech December 9th 2022 urdu-news-paper
 اعلانات و مراسلات

مودی مسجد میں درس حدیث
بنگلورو۔(راست) گذشتہ چند سالوں سے تسلسل کے ساتھ مودی مسجد ٹاسکر ٹاؤن، شیواجی نگر بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا حافظ محمد فرید الدین عمری مدنی، ناظم مدرسہ رحمانیہ عربیہ کمبی پور اپنے عام فہم انداز میں درس حدیث دے رہے ہیں اور حالات حاضرہ کے دینی مسائل پر بیان کررہے ہیں۔تمام سے اس بابرکت مجلس میں شرکت فرما کر استفادہ کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا نظم ہے۔ (مجلس منتظمہ۔ مودی مسجد)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور (راست)مؤرخہ9دسمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد مرکز المعارف منہاج نگر بنگلور میں تفسیر قرآن کریم کی مجلس منعقد ہے، مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی (خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر بنگلور) تفسیر بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔ (ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
محمد علی ہال میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو (راست)یجمان محمد علی ہال، معسکر بنگلور میں تفسیر قرآن کے درس ہر جمعہ شب کے ساڑھے نو بجے سے ہوتا ہے۔ مفتی محمد اسلام انجم خطیب وامام مسجد لبابین، کمرشیل اسٹریٹ تفسیر بیان کررہے ہیں۔ تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا انتظام ہے۔ (ادارہئ تفسیر قرآن عظیم)
مکہ مسجد میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو (راست)مکہ مسجد،نیلسندرا،بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا ڈاکٹر عبدالخالق قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ مستورات کیلئے پردہ کا نظم ہے۔تمام سے استفادہ کی گزارش ہے۔ (خالد سرور،سکریٹری)
مسجد طٰہٰ میں تفسیر قرآن مجید
بنگلور۔ (راست) مسجد طٰہٰ ڈی جے ہلی میں تفسیر کلام پاک کا بابرکت سلسلہ ہر جمعہ بعد نماز عشاء جاری ہے۔ جس میں مولانا عرفان احمد رشادی، بانی ومہتمم مدرسہ صفۃ النور بنگلور عام فہم انداز میں تفسیر کریں گے۔ برادران اسلام سے اس مجلس میں شرکت کی درخواست ہے۔(محمد افسر،صدر)
مجلس قرآن مجید
بنگلور(راست) مسجد عائشہ منگمنا پالیہ بومن ہلی بنگلور میں گزشتہ کئی سالوں سے مجالس تفسیر قرآن مجید کا مبارک سلسلہ جاری ہے۔ مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن بسم اللہ نگر،بنگلوربروز جمعہ بعد نماز عشاء 8:45 تا9:50بجے حالات حاضرہ کی روشنی میں قرآن مجید کی تفسیر فرمائیں گے۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔
(مستورات کیلئے بھی پردہ کا معقول انتظام ہے)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔(راست)مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز مغرب مولانا مفتی محمد زکریاصاحب قاسمی صدر مفتی دارالافتاء مجلس تحقیق بنگلور عام فہم انداز میں تفسیر قرآن کریم بیان فرمارہے ہیں،جس میں امت کا ایک بہت بڑا طبقہ قرآنی علوم سے فیضیاب ہو رہا ہے۔آپ حضرات سے بھی شرکت کی درخواست ہے۔
(کمیٹی مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور)
جلسہ سیرت النبیؐ اصلاح معاشرہ
کولیگال۔(راست)مؤرخہ 10/ دسمبر بروز ہفتہ بعد نمام مغرب زیر صدارت حافظ وقاری عبدالتواب جلسہ ”سیرت النبیؐ اصلاح معاشرہ“بالمقابل مسجد محبوبیہ نور محلہ کولیگال میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں مہمان خصوصی مولانا مقصود عمران رشادی امام و خطیب جامع مسجد سٹی مارکیٹ بنگلور کا کلیدی خطاب ہوگا۔ بحیثیت مہمانان مولانا مفتی جعفر حسین قاسمی قاضی شریعت و صدر جمعیۃ العلماء چامراج نگر،مولانا مفتی فیاض احمد قاسمی مہتمم مدرسہ جامعہ صفہ یلندور شرکت کریں گے۔ تمام برادران اسلام سے پرخلوص گزارش ہے کہ کثیر تعداد میں شرکت فرما کر ہمارے اجلاس کو کامیاب بنائیں۔(مفتی امجدخان قاسمی، امام مسجد امینیہ وخطیب مسجد سعد کولیگال)
مسجد حضرت سیدہ سیدانی بیؒ میں محفل ذکر
بنگلورو(راست) مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ سرمرزا اسماعیل چوک، روبرو سٹی مارکیٹ بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عصر محفل ذکر منعقد ہے جس میں مولانا الشاہ سید محمد مدنی میاں اشرفی الجیلانی کے خلیفہ مولانا الشاہ سید محمد معین الدین اصدق اشرفی، خطیب وامام مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ ذکر فرمائیں گے۔ ذکر کی محفل کے بعد دعا ہوگی اور تمام حاضرین میں شیرینی تقسیم کی جائے گی۔ تمام اہل سلاسل سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالا مال ہوں۔
سنی جامع مسجد بارلین میں محفل ذکر
بنگلورو(راست)مؤرخہ9دسمبر بروز جمعہ شب کے 9بجے بمقام سنی جامع مسجد بارلین، میسور روڈ بنگلور مولانا احمد اللہ خان مظہر صدیقیؒ کے فرزند امین اللہ خان قادری کی سرپرستی میں محفل ذکر منعقد ہے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالامال ہوں۔
(مجلس منتظمہ سنی جامع مسجد بارلین ودرگاہ حضرت خواجہ نظر اولیاءؒ، میسور روڈ بنگلور)
درگاہ حضرت سید صفدر علی شاہ ؒ میں گیارہویں شریف وضیافت عام
بنگلورو۔(راست) بروز جمعہ بتاریخ9/دسمبر، بوقت بعد نماز مغرب، بمقام درگاہ حضرت سید صفدر علی شاہ قادری ؒ و حضرت سید شمشیر علی شاہ قادریؒ و درگاہ حضرت کاس کے پیر ؒ، ٹیپو سلطان پیالیس روڈ، رائن سرکل، چامراج پیٹ سیدنا غوث پاک ؓکی گیارھویں شریف منائی جارہی ہے۔ قاری صوفی ولی با فاتحہ خوانی و دعا کریں گے۔ یہ کارروائی دونوں درگاہ شریف وقف بورڈ ادارے کے صدر و سکریٹری و اراکین کمیٹی کی زیر نگرانی ادا کی جائے گی۔ ضیافت عام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام برادران اسلام سے کثیر تعدادمیں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
(عبدالعلیم، سکریٹری)
آمبور میں جمعیت علماء کا اجلاس
آمبور۔(راست) جمعیت علماء آمبور کے زیر اہتمام مؤرخہ 11دسمبر بروز اتوار بعد نماز مغرب بمقام محمد پورہ مسجد، آمبور ایک اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔ جس میں بطور مہمان خصوصی مولانا مفتی شمس الدین بجلی قاسمی، جنرل سکریٹری، جمعیت علماء صوبہ کرناٹک وبانی ومہتمم جامعہ محمد احمد بنگلور شرکت کریں گے۔ تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔
(جنرل سکریٹری۔ جمعیت علماء آمبور)
مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی کے دینی پروگرام
بنگلورو۔ (راست) ہر جمعہ مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ بنگلور میں مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی چینئی سے تشریف لا رہے ہیں اور حالات ِ حاضرہ کے پیش نظر اہم ترین موضوعات پر آسان اور دلکش انداز میں قرآن کریم کی روشنی میں جمعہ کا خطاب فرماتے ہیں اور بعد نماز جمعہ3.30بجے تا اذانِ عصر خواتین اسلام کیلئے اصلاحی و تربیتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ برادرانِ اسلام و خواتین حضرات سے پر خلوص گزارش ہے کہ ان زرّین موقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔
(صدرو سکریٹری وجملہ اراکین مسجد معظم)
مولانا مفتی محمد عمر جونپوری کا خطاب
بنگلورو۔(راست) مسجد عبدالسبحان بی ٹی ایم لے آؤٹ نزد وژدم انٹرنیشنل اسکول بنگلور میں بروز جمعہ بتاریخ 9دسمبر مولانا مفتی عمر جونپوری،خلیفہ حضرت امیر حسن صاحب ؒ کا نماز جمعہ سے قبل 1بجے خطاب ہوگا۔ تمام احباب سے شرکت کی گزارش ہے۔ (منتظمین مسجد ہٰذا)


Recent Post

Popular Links