عام آدمی پارٹی بن گئی ”قومی پارٹی“
RushdaInfotech
December 9th 2022
urdu-news-paper

نئی دہلی:8دسمبر(ایجنسی)یہ 27نومبر 2022کی بات ہے۔ اروند کجریوال نے پریس کانفرنس میں کاغذ کے ٹکڑے پر لکھا کہ گجرات میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنے گی۔ ٹھیک 12دن بعد جمعرات کو جب ای وی ایم میں جمع ووٹوں کی گنتی ہوئی تو ان کی پارٹی 5سیٹوں پر رہ گئی۔ اس کے باوجود، اب AAPایک قومی پارٹی بن چکی ہے، پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ اروند کجریوال کی بات غلط ثابت ہوئی، لیکن یہ ریاضی بھی اتنا ہموار نہیں ہے۔