زورداربم دھماکہ سے لرز اٹھا استنبول،4ہلاک، متعدد زخمی
RushdaInfotech
November 14th 2022
urdu-news-paper

انقرہ-13نومبر(ایجنسی) اتوارکے روز استنبول کا مرکز بم دھماکے سے لرز اٹھا،ذرائع کے مطابق 4لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ 10 افراد سے زائد زخمی ہیں -این ٹی وی کے براڈکاسٹر نے بتایا کہ دھماکے سے استقلال اسٹریٹ لرز اٹھی جو تقسیم اسکوائر کی طرف جاتی تھی، جو کہ مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے -ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کم از کم10افراد زخمی ہوئے - رپورٹ میں بتایا گیا کہ متعدد ایمبولینسیں جائے واقع پر بھیجی گئیں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا-دھماکے کی وجوہات کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاعات دستیاب نہیں ہیں -