…اعلانات و مراسلات

RushdaInfotech November 13th 2022 urdu-news-paper
…اعلانات و مراسلات

تفسیر قرآن مجید کی مجلس
بنگلور:(راست)برادران اسلام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مسجد یعقوب ڈالرس کالونی بنگلور میں ہر اتوار بعد نماز مغرب مولانا حافظ وقاری ندیم احمد رشادی تفسیر بیان کریں گے۔گزارش ہے کہ اس قیمتی اوقات کو ضائع کئے بغیر اپنے دوست واحباب کے ساتھ شریک ہوکر استفادہ کریں۔
مجلس تفسیر قرآن کے اوقات میں تبدیلی
رام نگر۔(راست) رام نگرم کی جامع مسجد میں برسوں سے منعقد ہوتے آرہی تفسیر قرآن کی مجلس جوکہ ہر پیر بعد نماز عشاء تھی،اب اہل اسلام اور محبان قرآن کے مطالبہ کے پیش نظر اب تفسیر قرآن کی محفل ہر اتوار بعد نماز مغرب تا عشاء منعقد ہوگی۔ اہل ایمان سے گزارش ہے کہ مولانا محمد اصغر علی رضوی سے تفسیر قرآن سن کر اپنی زندگیوں میں تبدیلی وانقلاب پیدا کریں۔
(سید فیروز فاروقی، رام نگرم)
مسجد منہاج میں تفسیر قرآن
بنگلورو۔(راست) مسجد منہاج،منہاج نگر،بنشنکری،بنگلور میں بروز اتوار بعد نماز ظہر مفتی تاج الدین مکی تفسیر قرآن مجید بیان کریں گے۔دوسری مجلس بعد نماز عشاء مسجد امین،جے ایچ بی سی لے آؤٹ،منہاج نگر میں بھی تفسیر ہوگی۔ برادران اسلام سے التماس ہے کہ تفسیر قرآن مجید میں شرکت کرکے استفادہ کریں۔(سید تاج الدین)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) بروزاتوار بعد نماز ظہر”مسجد کوثر“،کوثر نگر، بنگلور میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے اورخصوصاً اہل محلہ سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
خانقاہ وارثیہ میں ذکر درود پاک وخطاب عام
بنگلورو۔(راست) صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی القادری کی سرپرستی میں بروز اتوار13/ نومبر بعد نماز مغرب ذکر درود پاک کی محفل منعقد ہے، جس کا آغاز قرأت ونعت شریف سے ہوگا۔ بعد از بعنوان ”معجزات مصطفی ؐ“پر صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی والقادری کی تقریر ہوگی۔ دعا وسلام کے بعد تمام کیلئے تبرک وطعام کا اہتمام رہے گا۔
(سید شبیر حسین وارثی، سکریٹری)
جلسہئ سیرت النبی ؐ اور اعلیٰ ہلی کے جدید قبرستان کی حصار بندی
بنگلور:(راست)بروز اتوار 13نومبر صبح 10بجے تا ظہر بمقام احاطہ مدرسہ دارالتوحید جے پی نگر نواں فیس اعلیٰ ہلی بنگلور جلسہ سیرت النبی ؐ اور اعلیٰ ہلی کے جدید قبرستان کی حصار بندی منعقد ہے۔صدارت داعی اسلام حضرت مولانا اکبر شریف صاحب ندوی قاسمی،شیخ الحدیث دارالعلوم شاہ ولی اللہ بنگلور کریں گے۔مولا ناطاہر حسین صاحب رشادی استاد تفسیر وحدیث دارالعلوم سبیل الرشادبنگلور،مولانا محمد ڈاکٹر مقصود عمران رشادی امام وخطیب جامع مسجد سٹی مارکیٹ بنگلور،مولانا شاکر اللہ رشادی خطیب مسجد بلال بنر گٹہ روڈ کے خطابا ت ہوں گے۔نظامت مولانا عبدالرحمن بنگلوری ناظم مدرسہ دارالتوحید اعلیٰ ہلی بنگلور کریں گے۔علمائے کرام اور عمائدین شہر شرکت کریں گے۔آپ تمام سے اس جلسے میں شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔(محمد نور اللہ رحمانی،بانی ومہتمم مدرسہ دارالتوحیداور ذمہ داران مسجد منورہ اعلیٰ ہلی بنگلور)
کامیاب ازدواجی زندگی کا ماہانہ پروگرام
بنگلور:(راست) ڈی ایم ایس ہیومن رائنس فاؤنڈیش بنگلور کے زیراہتمام بعنوان کامیاب ازدواجی زندگی کا ایک اصلاحی وتربیتی ٹریننگ پروگرام علماء کرام کی نگرانی میں بتاریخ 13 نومبر 2022ء بروزصبح اتوار 11 سے دوپہر1:15بجے تک بمقام برنی اسٹارس انٹرنیشنل اسکول رو برو ساگر ہاسٹل، تلک نگر مین روڈ، ہے نگر بنگلور میں منعقد ہے۔ جس میں علماء کرام اور اسکالرس نوجوانوں کی تربیت فرمائیں گے۔ملت کے نوجوانوں شادی ہونے والے اور شادی شدہ جوڑوں سے گزارش ہے کہ اس اہم پروگرام میں شرکت فرما کر اپنی ازدواجی زندگی (میرڈ لائف) کو کامیاب و خوشگوار بنائیں۔ نوٹ خواتین کیلئے پردے کا انتظام رہے گا۔
(محمودعلی مظاہری، خادم ڈی ایم ایس ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن بنگلور)
موجودہ حالات میں نوجوانان ملت کیلئے ایک خصوصی اجتماع
بنگلورو۔(راست)بروز اتوارمورخہ13 نومبر صبح 10:30بجے،بمقام (COS) ہال، دارالسلام بلڈنگ، کوئنس روڈ، بنگلور” اُمیدِ مردِ مومن ہے خدا کے رازدانوں میں“کے مرکزی موضوع پر اجتماع عام منعقد ہے۔ جس میں درس قران مجیدمولانا نفیس قاسمی دیں گے اور ’اُٹھ اے نوجواں مسلم، تو معمار جہاں ہے‘ کے عنوان پر سید ممتاز منصوری امیر مقامی بی ٹی ایم خطاب کریں گے اور ”اجتماعی جد و جہد او ر نوجوان“ کے عنوا ن پر محمد لبید شافی، صدر سالی ڈاریٹی یوتھ ونگا کا خطاب ہوگا۔ آخر میں شیخ ہارون صفدر ناظم شہر، جماعت اسلامی ہند، بنگلور سٹی اختتامی خطاب کریں گے۔ تمام برادران اسلام سے اور خصوصاً نوجوانان ملت سے شرکت کی گزارش ہے۔
(الداعی، جماعت اسلامی ہند، بنگلور میٹرو)
اجلاس عام بر ائے خواتین اسلام بعنوان عظمت والد ین
ٹی نرسی پور:(راست)تمام برادران اسلام و خواتین اسلام کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ بروزاتوار مطا بق 13 نومبر بوقت دوپہر 3 بجے سے 5 بجے تک بمقام مدرسہ عربیہ جامعہ فیض القرآن للبنات نزد جامع مسجد گرگیشوری ٹی نرسی پور تعلق ضلع میسور میں عظمت والدین پر بصیرت افروز بیان ہوگا۔حضرت مولانا شفیع اللہ صاحب شاہی قاسمی امام وخطیب مدینہ مسجد بنور مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کریں گے۔بلا تفریق مسلک مذہب و ملت تمام خواتین اسلام اور اسکول و کالج کی طالبات سے درخواست ہے کہ اس قیمتی مجلس میں شرکت فرمائیں تا کہ ہمارے اندر والدین کی عظمت محبت و خدمت میں ا ضا فہ ہوجا ئے۔(المعلن: شیخ محمدآدم علی شاہی قاسمی بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ جامعہ فیض القرآن للبنات نزد جامع مسجد گرگیشوری ٹی نر سی پور تعلق ضلع میسور)
مرکزی مسجداہل حدیث چارمینار میں آج خون عطیہ کیمپ
بنگلور۔(راست)مرکزی مسجداہل حدیث چارمینارشیواجی نگربنگلورکی جانب سے 13 نومبر بروزاتوارصبح 10بجے تادوپہر2بجے مرکزی مسجد اہل حدیث چارمینار،چارمینارروڈشیواجی نگربنگلورمیں خون عطیہ کیمپ منعقدکیاگیاہے۔قرآن مجیدکی آیت جس میں کہاگیاہے کہ جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے سارے انسانوں کی جان بچائی ہے،اس کے تحت مسجدہٰذا نے خون عطیہ کرنے کی ا پیل کی ہے۔مزیدتفصیلات کے لیے رابطہ کریں:9731464460


Recent Post

Popular Links