اعلانات و مراسلات

مسجد طٰہٰ میں تفسیر قرآن مجید
بنگلور۔ (راست) مسجد طٰہٰ ڈی جے ہلی میں تفسیر کلام پاک کا بابرکت سلسلہ ہر جمعہ بعد نماز عشاء جاری ہے۔ جس میں مولانا عرفان احمد رشادی، بانی ومہتمم مدرسہ صفۃ النور بنگلور عام فہم انداز میں تفسیر کریں گے۔ برادران اسلام سے اس مجلس میں شرکت کی درخواست ہے۔(محمد افسر،صدر)
مودی مسجد میں درس حدیث
بنگلورو۔(راست) گذشتہ چند سالوں سے تسلسل کے ساتھ”مودی مسجد“ ٹاسکر ٹاؤن، شیواجی نگر بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا حافظ محمد فرید الدین عمری مدنی، ناظم مدرسہ رحمانیہ عربیہ کمبی پور اپنے عام فہم انداز میں درس حدیث دے رہے ہیں اور حالات حاضرہ کے دینی مسائل پر بیان کررہے ہیں۔تمام سے اس بابرکت مجلس میں شرکت فرما کر استفادہ کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا نظم ہے۔ (مجلس منتظمہ۔ مودی مسجد)
مکہ مسجد میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔ (راست)مکہ مسجد،نیلسندرا،بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا ڈاکٹر عبدالخالق قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ مستورات کیلئے پردہ کا نظم ر ہے گا۔تمام سے استفادہ کی گزارش ہے۔ (خالد سرور،سکریٹری)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست)مؤرخہ11نومبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد مرکز المعارف منہاج نگر بنگلور میں تفسیر قرآن کریم کی بابرکت مجلس منعقد ہے، جس میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی (خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر بنگلور) تفسیر بیان کریں گے۔تمام برادران اسلام سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔ (ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
مجلس تفسیر قرآن مجید
بنگلور۔(راست) مسجد عائشہ منگمنا پالیہ،بومنہلی بنگلور میں گزشتہ کئی سالوں سے مجالس تفسیر قرآن مجید کا مبارک سلسلہ جاری ہے۔ مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن بسم اللہ نگر،بنگلورو صدر جمعیۃ علماء کرناٹک مؤرخہ11نومبربروز جمعہ بعد نماز عشاء 8:45 تا9:50بجے حالات حاضرہ کی روشنی میں قرآن مجید کی تفسیر فرمائیں گے۔ تمام برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ مستورات کے لئے بھی پردہ کا معقول انتظام ہے۔
محمد علی ہال میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔ (راست)یجمان محمد علی ہال، معسکر بنگلور میں تفسیر قرآن کے درس کا سلسلہ تقریباً 70 سالوں سے چل رہا ہے۔ہر جمعہ شب کے ساڑھے نو بجے سے تفسیر شروع ہوتی ہے۔ مفتی محمد اسلام انجم خطیب وامام مسجد لبابین، کمرشیل اسٹریٹ تفسیر بیان کررہے ہیں۔ تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا بہترین انتظام ہے۔(ادارہئ تفسیر قرآن عظیم)
مسجد جالی محلہ میں جلسہ سیرت النبیؐ
بنگلورو۔(راست) سیرت النبیؐ ؐ کے عنوان پر جلسہئ سیرت پاکؐ بروز جمعہ 11نومبر بعد نماز عشاء مسجد جالی محلہ میں منعقد ہوگا، جس میں مولانا مفتی محمد اسلم رشادی وقاسمی مہتمم مدرسہ جامعہ غیت الہدیٰ سیرت پاکؐ کے عنوان پر خطاب کریں گے۔ تمام افراد سے گزارش ہے کہ اس اجلاس میں شرکت کریں۔ مستورات کے لئے بھی پردہ کا معقول انتظام ہے۔
(صدر مسجد جالی محلہ)
مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی کے دینی پروگرام
بنگلورو۔ (راست) ہر جمعہ مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ بنگلور میں مولانا و ڈاکٹر عبدالخالق ندوی چینئی سے تشریف لا رہے ہیں اور حالات ِ حاضرہ کے پیش نظر اہم ترین موضوعات پر آسان اور دلکش انداز میں قرآن کریم کی روشنی میں جمعہ کا خطاب فرماتے ہیں اور بعد نماز جمعہ3.30بجے تا اذانِ عصر خواتین اسلام کیلئے اصلاحی و تربیتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ برادرانِ اسلام و خواتین حضرات سے پر خلوص گزارش ہے کہ ان زرّین موقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ (صدرو سکریٹری وجملہ اراکین مسجد معظم)
مسجد عبدالسبحان میں مولانا اکبر شریف ندوی کا خطاب
بنگلورو۔(راست) مسجد عبدالسبحان، بی ٹی ایم لے آؤٹ نزد وزڈم انٹرنیشنل اسکول بنگلور میں بروز جمعہ بتاریخ11نومبر 2022ء کو حضرت مولانا اکبر شریف ندوی شیخ الحدیث دارالعلوم شاہ ولی اللہ بنگلور کا نماز جمعہ سے قبل 1بجے خطاب ہوگا اور 1:40بجے نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ تمام احباب سے شرکت کی گزارش ہے۔ (منتظمین مسجد ہٰذا)
مسجد کی تعمیر میں امداد کی اپیل
گوری بدنور۔(راست) جامع مسجد، واٹاہوسہلی، گوری بدنور تعلقہ،چکبالاپور ضلع کا تعمیری کام جاری ہے۔ ذمہ داروں نے مدرسہ کی بنیاد بھی ڈالی ہے، ابھی بہت کام باقی ہے۔ تقریباً 5 لاکھ کی لاگت کا تعمیری کام کرنا ہے جس میں پلاسٹنگ، فلورنگ وغیرہ شامل ہے۔ مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ مسجد کی تعمیر میں حصہ لیں۔ مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔ کلیم اللہ، صدر:9972912402۔
حضرات خطبائے کرام سے ایک گزارش
بنگلورو۔(راست)آپ حضرات اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ ملک کے پہلے وزیرتعلیم مولانا ابوالکلام آزاد، جن کی ملک اور اہل ملک کے لئے تعلیمی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا کے اعزاز میں ہر سال 11 نومبر کو یوم تعلیم منایا جاتا ہے۔ لیکن موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد پچھلے سات سالوں سے سلسلہ موقوف کردیا گیا ہے۔ جبکہ ہمارے اکابر کی یادوں کو تازہ رکھنا اور ان کی خدمات سے ملک وقوم کو واقف کرانے کے علاوہ موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت و ضرورت سے متعلق بھی ہماری قوم میں بیداری پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ لہٰذا حضرات علماء وخطبائے کرام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس جمعہ یعنی 11 نومبر 2022 کو اپنے خطبہ جمعہ کا موضوع ”تعلیم کی اہمیت“بنا کر عام مسلمانوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے کی کوشش فرمائیں۔(سید شاہد احمد، جنرل سکریٹری آل انڈیاملی کونسل کرناٹک)
121واں عرس سرقاضی بنگلور و جشن ِدستار ِقرأت
بنگلور۔(راست)آل کرناٹکا بزم رضائے قدسی کی جانب سے محفل گیارہویں و 121واں عرس مفتی سید شاہ عبدالقدوس قادری سرقاضی بنگلور اور مدرسہ اہل سنت جامع العلوم قدوسیہ رضویہ کے طلبہ کی دستارِ قرأت12نومبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام کنگ پیالس گڑد ھلی بنگلور میں منایا جارہاہے۔جس میں مہمانان خصوصی مفتی سید فیضان رضا حسنی قاضی شرع ومفتی ضلع رامپور، شہزاد ۂ طاہرملت صوفی سید رضوان میاں بلگرام شریف،مفتی کرناٹک مفتی انور علی حشمتی، سید مہران رضا رامپوری،سید امان رضا حسنی کے علاوہ شہرو ضلع کے علماء ومفتیان اور عمائدین کثیر تعداد میں شرکت فرمارہے ہیں۔ عوام و خواص سے پرخلوص گزارش ہے کہ اس بابرکت محفل میں ضرور تشریف لائیں۔ائمہ وخطباء سے گزارش ہے کہ اس پروگرام کا اعلان اپنی اپنی مساجد میں جمعہ کے دن بھی فرمادیں۔(سید محمد ذبیح اللہ نوری) (شعبۂ نشرو اشاعت، امام احمد رضا مومنٹ،بنگلور)
الف احمد برق کی کتابوں کی رسم اجراء ومشاعرہ
بنگلورو۔(راست) بزم عروج ادب (رجسٹرڈ) ٹرسٹ کے زیراہتمام معروف شاعر، ادیب، افسانہ نگار، نقاد الف احمد برقؔ مرحوم کی کتابوں ’مٹھی بھر انتشار‘(علامتی افسانے) اور’پابندیاں، آزادیاں‘ (منظومات) کی رسم رجراء بروز ہفتہ 12نومبر 2022ء شام 4بجے بمقام سیمینار ہال، الامین کالج، ہسور روڈ (بالمقابل لال باغ مین گیٹ) بنگلور۔(27) بدست مہمان خصوصی:پروفیسر میم نون سعید صاحب، سابق چیرمین کرناٹک اردو اکادمی، مہمان اعزازی ڈاکٹر انوپما پول صاحبہ صدر شعبہئ اردو بنگلور یونیورسٹی منعقد ہے۔ صدارت اقبال احمد بیگ، صدر بزم عروج ادب بنگلور کی ہوگی۔ برقؔ مرحوم کے قریبی ساتھی تاثرات پیش کریں گے، اس کے بعد ایک مختصر مشاعرہ ہوگا جس میں مدعو شعراء اپنے کلام سے محظوظ کریں گے۔ نظامت منیر احمد جامی کی ہوگی۔ تمام سے شرکت کی استدعا ہے۔ (ڈاکٹر سعیدہ بیگم سکریٹری بزم عروج ادب،شاذیہ آفتاب دختر الف احمد برقؔ مرحوم)
نصف روزہ دینی اجلاس عام۔ بعنوان ”راہ استقامت“
بنگلورو۔(راست) اطلاع دی جاتی ہے کہ ضلعی جمعیت اہلحدیث بنگلور کی زیر نگرانی نصف روزہ دینی اجلاس عام بعنوان راہ استقامت بروز اتوار 13نومبر 2022شام چار بجے سے رات نو بجے تک بمقام مسجد عبدالرحیم فیضی اہلحدیث بسوالنگپا نگر روبرو شوبھا سٹی،ہیگڑے نگر بنگلور جناب اسلم خان ناظم اعلیٰ صوبائی جمعیت اہل حدیث کرناٹک وگوا کی صدارت میں منعقد کیا گیا ہے۔ شیخ سید ولی اللہ عمری امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث میسور منڈیا، شیخ عبد العظیم عمری مدنی نائب ناظم جامعہ دارالسلام عمر آباد، شیخ اعجاز احمد ندوی امام وخطیب مرکزی مسجد اہل حدیث چارمینار شیواجی نگر بنگلور، شیخ عبدالوکیل مدنی، شیخ عبدالحسیب مدنی اور دیگر علماء کرام کے پر مغز خطابات ہوں گے۔ خواتین کیلئے پردے کا معقول انتظام ہوگا۔ بلاتفریق مذہب وملت کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست ہے۔ مزید معلومات کیلئے اس نمبر 9886037922 پررابطہ کریں۔