پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
RushdaInfotech
November 9th 2022
urdu-news-paper

نئی دہلی، 8نومبر (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باوجود منگل کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.71فیصد گر کر 97.22ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ0.95فیصد گر کر90.92ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ گھریلو تیل کی مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.92روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ملک میں چار ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27روپے فی لیٹر ہے۔