بی جے پی اقتدار میں کسان چوطرفہ لوٹ سے پریشان:اکھلیش

RushdaInfotech November 9th 2022 urdu-news-paper
بی جے پی اقتدار میں کسان چوطرفہ لوٹ سے پریشان:اکھلیش

لکھنؤ۔8نومبر(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے منگل کو الزام لگایا کہ بی جے پی اقتدار میں کسانوں کو چوطرفہ لوٹا جارہا ہے۔یادو نے کہا کہ کسانوں سے جھوٹے وعدے کرنے والی بی جے پی حکومت نے نہ صرف انہیں دھوکہ دیا ہے بلکہ گنا کسانوں کا حکومت پر ہزاروں کروڑ روپیہ بقایا ہے۔ ریاستی حکومت کوقانونا بقایہ جات کے ساتھ سود بھی دینا چاہئے لیکن بی جے پی حکومت اس پر خاموش ہے۔ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی کی وجہ سے کسانوں کے لئے کھیتی باڑی کرنے میں مشکلیں آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں کسان ڈی اے پی کھاد کیلئے ترس رہا ہے۔ انتظامیہ کی بے رخی سے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں۔ کھاد کی کمی کی وجہ سے کالا بازاری ہورہی ہے۔ ڈی اے پی کا اسٹاک منھ مانگی قیمتوں پر وصولا جارہا ہے۔ دوکانوں پر 1350روپئے قیمت والی ڈی اے پی بوری 1650روپئے میں فروخت کی جارہی ہے۔


Recent Post

Popular Links