مدرسہ نعمان ابن ثابت کا ساتواں جلسہ دستار بندی

RushdaInfotech November 9th 2022 urdu-news-paper
مدرسہ نعمان ابن ثابت کا ساتواں جلسہ دستار بندی

وانمباڑی۔8نومبر(راست) مدرسہ نعمان ابن ثابت، رام نائیکن پیٹ،وانمباڑی کا ساتواں جلسہ دستار بندی بروز اتوار 06.11.2022بعد نماز عصر مدرسہ کے احاطے میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مولانا قاری امتیاز احمد رشادی(مہتمم مدرسہ رشیدیہ ویلور) نے انجام دی۔آپ نے اپنی صدارتی خطاب میں حفظ قرآن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ جلسہ بابرکت جلسہ ہے، اس محفل میں ہم تمام کلام پاک کی نسبت سے جمع ہوئے ہیں۔ علماء کرام کے دست مبارک سے فارغ جو تین بچوں کی دستاربندی ہوئی ہے، یہ بچے اور ان کے والدین اور بالخصوص بانی و مہتمم حضرت حکیم فاروق صاحب مبارکباد کے مستحق قرار پاتے ہیں اور مجھے اس بات کی بیحد خوشی ہے کہ مدرسہ ہٰذا رئیس العلماء مولانا زبیر احمد صاحب رشادی(خطیب و امام جامع مسجد نئی پیٹ پلمنیر) کے زیر نگرانی میں رواں دواں ہے۔ مقررین خصوصی میں مولانا سید عبدالرحمن صاحب معدنی(خطیب و امام مسجد جدید مسلپور وانمباڑی، گورنمٹ قاضی ترپاتور،قاضی شریعت شری دار القضاء وانمباڑی) نے تمل زبان میں تقریر کی۔ مولانا عبدالقدیر صاحب معدنی (خطیب مسجد قادرپیٹ و مدرس مدرسہ معدن العلوم وانمباڑی) حضرت طلحہ معدنی رشادی صاحب نے اپنی اپنی تقریر میں قرآن کی تلاوت، حفظ قرآن اور قرآن سے وابستگی پر روشنی ڈالی اور تمام حاضریں سے اپنے بچوں اور بچیوں کو قرآن کریم سے جوڑے رکھنے کی پُرزور اپیل کی۔ پروگرام کا آغاز مولانا قاری حافظ حفیظ الرحمن صاحب (امام مسجد یا سین وانمباڑی کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔بارگاہ رسالت میں نعت کا نذرانہ طالب علم حافظ حکیم ظلل الرحمن نے پیش کیا۔جلسے کے اختتام پر حکیم فاروق احمد صاحب نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔ سید مولانا عبدالرحمن صاحب کے دعائیہ کلمات اور عشائیہ پر جلسہ ختم ہوا۔ اس جلسے میں بالخصوص ہمارے غیر مسلم بھائی آر آر واسو(صدر پنچایت بورڈ رام نائیکن پیٹ) اور آر وی سمپت کمار (سابق چیرمن حلقہ رامپلی) بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ شرکت کی اور دلی مسرت کا اظہار کیا۔


Recent Post

Popular Links