ٹی-20عالمی کپ: زمبابوے کو ہرا کر ٹاپر بنا ہندوستان سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ، نیوزی لینڈ سے ہوگا پاکستان کا مقابلہ

RushdaInfotech November 7th 2022 urdu-news-paper
ٹی-20عالمی کپ: زمبابوے کو ہرا کر ٹاپر بنا ہندوستان  سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ، نیوزی لینڈ سے ہوگا پاکستان کا مقابلہ

ملبورن:6نومبر(ایجنسی) آئی سی سی ٹی- 20عالمی کپ کے سپر12مرحلہ کے آخری مقابلہ میں ٹیم انڈیا نے زمبابوے کو 71رونوں سے روندتے ہوئے گروپ2میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے- ہندوستان پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر گیا تھا اور اب اس کا مقابلہ 10نومبر کو انگلینڈ سے ہوگا- وہیں، پاکستانی ٹیم بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے اور اسے گروپ 1کی ایک ٹاپر نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرنا پڑے گا-سیمی فائنلز میں جیت حاصل کرنے والی2ٹیمیں ٹی20-فارمیٹ کی بادشاہت کیلئے میدان میں اتریں گی- دلچسپ بات یہ ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان اور ہندوستان نے اپنے اپنے مدمقابل کو زیر کر دیا تو فائنل میں ایک بار پھر ان روایتی حریفوں کا مقابلہ ہو سکتا ہے-ٹیم انڈیا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے186رنوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا- سوریہ کمار یادو نے محض25گیندوں میں 61رنوں کی اننگ کھیل کر میچ کا رخ ہی پلٹ دیا- جواب میں زمبابوے کی ٹیم پوری طرح فلاپ رہی اور اس کے وکٹ لگاتار گرتے رہے- ایک وقت پر ہندوستان کی حالت خراب ہو گئی تھی اور101کے اسکور پر چار وکٹیں گر چکی تھیں لیکن بعد میں سوریہ کمار یادو نے شاندار اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے صرف 25 گیندوں میں 61رنز بنائے- اس شاندار اننگز کی بنیاد پر ہندوستان نے اسکور 186 تک پہنچا دیا - جواب میں زمبابوے نے پوری طرح گھٹنے ٹیک دیئے، زمبابوے کی حالت یہ تھی کہ صرف 36 کے اسکور پر اس کی 5 وکٹیں گر چکی تھیں - ایسے میں اس کیلئے میچ جیتنا مشکل ہو گیا تھا- ٹیم انڈیا کے روی چندرن اشون نے 3، ہاردک پانڈیا نے 2 اور محمد شامی نے 2 وکٹیں حاصل کیں - زمبابوے کی پوری ٹیم 20 / اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 115 کے اسکور پر آل آؤٹ ہو گئی- سوریہ کمار یادو کو ان کی شاندار کارکردگی کیلئے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا-


Recent Post

Popular Links