اعلانات و مراسلات

مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) بروزاتوار بعد نماز ظہر”مسجد کوثر“،کوثر نگر، بنگلور میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے اورخصوصاً اہل محلہ سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ میں تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) ہر اتوار بعد نماز ظہر مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ،بنگلور میں مولانا مفتی سید عطاء اللہ ندوی قرآن کریم کی تفسیر بیان کرتے ہیں اور حالات حاضرہ کے تقاضوں کے مطابق قرآن پاک کی روشنی میں مسائل کا حل پیش کرتے ہیں۔ برادران اسلام سے درخواست ہے کہ مجلس قرآن سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔(صدر، سکریٹری ومجلس منتظمہ)
مسجد منہاج میں تفسیر قرآن
بنگلورو۔(راست) مسجد منہاج،منہاج نگر،بنشنکری،بنگلور میں بروز اتوار بعد نماز ظہر مفتی تاج الدین مکی تفسیر قرآن مجید بیان کریں گے۔دوسری مجلس بعد نماز عشاء مسجد امین،جے ایچ بی سی لے آؤٹ،منہاج نگر میں بھی تفسیر ہوگی۔ برادران اسلام سے التماس ہے کہ تفسیر قرآن مجید میں شرکت کرکے استفادہ کریں۔(سید تاج الدین)
مولانا شاکر اللہ کی تفسیر قرآن مجید
بنگلورو۔(راست)بروز اتوار بعد نماز مغرب مسجد مکرم، گروپن پالیہ، بی ٹی ایم لے آؤٹ، بنگلور میں مولانا شاکر اللہ رشادی، خطیب وامام،مسجد مکرم وعیدگاہ بلال، قرآن مجید تفسیر بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس مجلس میں شرکت کریں۔ (مجلس منتظمہ)
جشن رسول اعظمؐوغوث اعظمؒ
بنگلورو۔(راست)زیر سرپرستی اے امیر جان قادری،چیرمین جامعہ حضرت بلال، بزیر اہتمام جملہ اراکین ونوجوانان اہلسنت گلشن بغداد کمیٹی، 7/ نومبر 2022ء بروز پیر،فوراً بعد نماز عشاء تا رات 11:30بجے مسجد واحدنا گلشن بغداد، اے پی جے عبد الکلام مین روڈ، گووندپور،بنگلور۔45میں جشن رسول اعظم ؐوغوث اعظمؒ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے جس میں مولانا فیاض علی قادری رضوی کی نظامت ہوگی، حافظ ضیاء اللہ تلاوت کلام پاک کریں گے۔ قاری مغیث رضا بنگلور نعت خوانی کریں گے اور مولانا شعیب رضا آسوی الٰہ آباد کاخطا ب ہوگا۔مستورات کے لئے پردے کا انتظام رہے گا،بعد جلسہ ضیافت عام کا اہتمام رہے گا۔(جملہ ارکین ونوجوانان اہلسنت،مسجد واحدنا گلشن بغداد، بنگلور)
خانقاہ وارثیہ میں ذکر درود پاک وخطاب عام
بنگلورو۔(راست) صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی القادری کی سرپرستی میں بروز اتوار بعد نماز مغرب ذکر درود پاک کی محفل منعقد ہے، جس کا آغاز قرأت ونعت شریف سے ہوگا۔ بعد از بعنوان ”عظمت رسولؐ“پر صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی والقادری کی تقریر ہوگی۔ دعا وسلام کے بعد تمام کیلئے تبرک وطعام کا اہتمام رہے گا۔(سید شبیر حسین وارثی، سکریٹری)
میسور میں آج گیارہویں شریف
میسور:(راست) درگاہ حضرت بندگی شاہؒ،منڈی محلہ میسور میں بروز اتوار 6 نومبر 2022 ء گیارھویں شریف و جشن چراغاں چڑھایا جائے گا جس میں علمائے کرام کے بیانات ہوں گے۔ دوسرے دن چادر گل وصندل شریف کا اہتمام رہے گا۔عاشقان اولیاء شرکت فرما کر فیوض و برکات کوحاصل کریں۔(درگاہ حضرت بندگی شاہؒ ونو جوان کمیٹی،ٹیپو گنبدڈ سری رنگا پٹن،میسور)
آج کنکا نگر میں مفت طبی کیمپ
بنگلورو۔(راست) لٹل بٹر فلائیس اسکول، کنکا نگر 14واں کراس،بنگلور کی جانب سے اتوار 6نومبر 2022ء کو اسکول کے احاطہ میں صبح 10.00تا دوپہر 2:00بجے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام اسکولی بچوں کی طبی جانچ، بی پی چیک اپ، شوگر چیک اپ، دانتوں کا معائنہ، دانتوں کے علاج میں 30فیصد رعایت دی جائے گی اور دوائیں مفت دی جائیں گی۔ ڈاکٹر محمد حسین شریف کے، ڈاکٹر انجم صادقہ اور ڈاکٹر صدیقہ مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ سب سے استفادے کی درخواست ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے:9742324424پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
مؤذن کی ضرورت
بنگلور (راست)مسجد الانبیاء،لال جی نگر، لکسندرا کے لئے ایک مؤذن کی فوری ضرورت ہے جو حافظ قرآن ہو۔ امام کی غیر حاضری میں امامت کا فریضہ انجام دے سکتے ہوں۔ واضح رہے کہ مؤذن کیلئے مسجد کی طرف سے رہائش کا انتظام نہیں ہے۔ خواہشمند احباب رابطہ کریں: 9845207578۔ (صدر وسکریٹری، مسجد الانبیاء وذمہ داران مسجد)
جلسہ سیرت النبیؐ و اصلا ح معا شرہ
بنگلورو۔(راست)6نومبر 2022 بروزاتوار بعد نما ز عصر عید گاہ جدید ٹیا نری رو ڈ، بنگلو ر میں جلسہ سیرت النبی ؐو اصلا ح معاشرہ منعقد ہے جس میں نوا سہ شیخ الاسلا م مو لانا مفتی سید محمد عفان صاحب منصور پو ری استا ذ حدیث جامعہ اسلا میہ امرو ہہ(یو پی)اور داعیِ اسلا م حضرت مو لانا اکبر شریف ندوی شیخ الحدیث دار العلو م شاہ ولی اللہ بنگلور خطاب کریں گے۔تمام برا درا نِ اسلا م سے گزا رش ہے کہ زیا دہ سے زیا دہ تعدا دمیں شرکت کریں۔ (محمد رضوان بدر،سکریٹری عید گاہ جدید ٹرسٹ،ٹیا نری روڈ، بنگلو ر)
خانقاہِ قطبِ ویلور گنتکل میں ذکر قادریہ
بنگلورو۔(راست) تمام مریدین اعلیٰ حضرت شیخ المشائخ مولانا ابوناصر قطب الدین سید شاہ محمد باقر قادری قطبِ ویلور کو اطلاع دی جاتی ہے کہ خانقاہِ قطبِ ویلور، گنتکل،ضلع اننت پور(اے پی) میں پیر طریقت مولانا حافظ محمد ابراہیم لطیفی کی زیر سرپرستی گذشتہ 30سال سے ہر ماہ ذکرِ قادریہ کی محفل منعقد کی جاتی ہے۔ یہ محفل بروزاتوار6/نومبر2022 بعد نمازِمغرب منعقد ہے۔تمام سے گزارش ہے کہ اس نورانی محفل میں شرکت کریں۔
شہر میسور میں جشن گیارہویں شریف
بنگلورو۔(راست) بروزپیر7/نومبر 2022ء بمقام بڑا مکان، ٹیپو سرکل،میسور میں جشنِ گیارہویں شریف منایا جارہا ہے۔بعد نمازِ عصر علم کشائی ہوگی بعد نمازِ مغرب جشنِ چراغاں بعد نمازِ عشاء توشہئ غوثِ اعظم اور ضیافت عام کا انتظام کیا گیا ہے۔سید شاہ محمد الطاف پیراں قادری شطاری،سجادہ نشین،بڑا مکان، میسور کی زیر سرپرستی کاروائی عمل میں آئے گی۔تمام سے گزارش ہے کہ اس محفل میں شرکت کریں۔(سید نذیر احمد قادری،: 9742786264)
اجلاس عام بر ائے خواتین اسلام بعنوان تحفظ ختم نبوت ؐ
بنگلورو۔(راست)بروزاتوار 6نومبر 2022 ء سہ پہر 0 3:0 بجے تا 5:00 بجے تک بمقام مدرسہ عربیہ جامعہ فیض القرآن للبنات نزد جامع مسجد گرگیشوری،ٹی نرسی پور تعلقہ، ضلع میسور میں مولانااسد اللہ قاسمی استا ذ مدرسہ الفلا ح و امام مسجد الفلاح و خطیب مسجد زکریا، میسور تحفظ ختم نبوت ؐکے عنوان پر خطاب کریں گے۔ تمام خواتین اسلام سے شرکت کی درخواست کے ساتھ ساتھ تمام برادران اسلام وعاشقان ختم نبوتؐ سے اس بات کی گزارش کے جاتی ہے کے کثیر تعداد میں اپنی مستورات کو وقت مقرر ہ پر بھیجیں۔(شیخ محمدآدم علی شاہی قاسمی بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ جامعہ فیض القرآن للبنات نزد جامع مسجد گرگیشوری ٹی نر سی پور تعلق ضلع میسور )
مدرسہ نعمان بن ثابت وانمباڑی کاساتواں جلسہئ دستاربندی
وانمباڑی۔(راست) بروزاتوار6نومبرنمازعصر4:30بجے بمقام مدرسہ نعمان ابن ثابت،رام نائیکن پیٹ،امبلور،وانمباڑی زیر صدارت مولانا گلزار احمد باقوی، زیرصدرجماعت العلماء، ضلع ترپاتور، زیرنگرانی مولانا زبیراحمد رشادی، خطیب وامام،جامع مسجد، نئی پیٹ، پلمنیر ساتواں جلسہئ دستار بندی منعقد ہے۔ مولانا سیدعبدالرحمن معدنی، مولانا عبدالقدیر معدنی اور مولانا قاری امتیاز احمد رشادی،مولانا الطاف احمد داؤدی کی خصوصی تقاریر ہوں گی۔آر آر واسو، صدر، پنچایت بورڈ،رام نائیکن پیٹ،آروی سمپت کمار، سابق چیرمین، حلقہ ناٹ رامپلی مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔اس جلسہئ دستاربندی میں آپ لوگوں کی شرکت مسرت اور ہمت افزائی باعث ہوگی۔
(حکیم فاروق احمد، بانی ومہتمم مدرسہ نعمان بن ثابت،رام نائیکن پیٹ،وانمباڑی)