ہماچل الیکشن 2022 بھاجپا کیلئے رام مندراب بھی ”آبِ حیات“

RushdaInfotech November 2nd 2022 urdu-news-paper
ہماچل الیکشن 2022  بھاجپا کیلئے رام مندراب بھی  ”آبِ حیات“

شملہ /نئی دہلی- یکم نومبر (ایجنسی) ہماچل پردیش میں 11 نومبر کو ہونے والے انتخابات کو لے کر ریاست کا سیاسی ماحول گرما ہوا ہے- وہاں تمام پارٹیوں کے لیڈر ریلی کر رہے ہیں - اسی سلسلے میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو ہماچل کے منڈی ضلع کی کرسوگ اسمبلی میں انتخابی ریلی نکالی- اس دوران امت شاہ نے اپوزیشن پارٹیوں پر سخت نشانہ لگایا-امت شاہ نے ہماچل کی ریلی کے دوران کہا کہ 2024ء تک ریاست میں رام مندر تیار ہو جائے گا- انہوں نے کہا کہ ظہیرالدین بابر نے اپنے دور حکومت میں رام مندر توڑا تھا، لیکن پی ایم مودی وہ مندر بنوا رہے ہیں -


Recent Post

Popular Links