صدیق کپن ابھی جیل میں ہی رہیں گے
RushdaInfotech
November 2nd 2022
urdu-news-paper

لکھنؤ-یکم نومبر(ایجنسی)کیرلا کے صحافی صدیقی کپن، جنہیں گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے یو اے پی اے کیس میں ضمانت دی تھی، آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ ان کے خلاف درج ایک کیس میں لکھن کی ضلعی عدالت نے ضمانت دینے سے انکار کردیا،دو ہفتے قبل سماعت مکمل ہونے سے قبل اس معاملے کی سماعت چار بار ملتوی کی گئی-ڈسٹرکٹ جج سنجے شنکر پانڈے نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے12اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا-یو اے پی اے کے تحت ہاتھرس سازش کیس میں عدالت عظمیٰ سے9ستمبر کو ضمانت ملنے کے باوجود جیل میں بند کیرلا کا صحافی اتر پردیش کی جیل میں ہی رہے گا-
ای ڈی نے فروری2021میں کپن اور چار دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا-کپن 9ستمبر کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے سے پہلے700دن سے زیادہ جیل میں ہیں -