وزیراعظم کے اہداف عزائم سے پورے ہوں گے:تمانگ

RushdaInfotech October 30th 2022 urdu-news-paper
وزیراعظم کے اہداف عزائم سے پورے ہوں گے:تمانگ

گنگٹوک، 29 اکتوبر (یو این آئی) سکم کے وزیر اعلیٰ پی ایس تمانگ نے کہا کہ ان کی ریاست وزیر اعظم نریندر مودی کے طے کردہ اہداف کو نافذ کرنے کی سمت میں کام کرے گی۔مسٹر تمانگ نے کہا، ہم ٹیم انڈیا کے وزیر اعظم کے ویژن کو پورا کرنے کی سمت کام کریں گے۔مسٹر تمانگ نے جمعہ کو ہریانہ کے سورج کنڈ میں ریاستوں کے وزرائے داخلہ کے لئے مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے منعقدہ چنتن شیویر میں کہا کہ اس کے لئے ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر سمیت خصوصی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔“وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غلامی کی ہر سوچ سے آزادی، وراثت پر فخر، اتحاد، یکجہتی اور شہری فرض پر بھی قراردادیں منظور کر کے ان مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔


Recent Post

Popular Links