…اعلانات و مراسلات…

RushdaInfotech October 30th 2022 urdu-news-paper
…اعلانات و مراسلات…

مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ میں تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) ہر اتوار بعد نماز ظہر مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ،بنگلور میں مولانا مفتی سید عطاء اللہ ندوی قرآن کریم کی تفسیر بیان کرتے ہیں اور حالات حاضرہ کے تقاضوں کے مطابق قرآن پاک کی روشنی میں مسائل کا حل پیش کرتے ہیں۔ برادران اسلام سے درخواست ہے کہ مجلس قرآن سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔(صدر، سکریٹری ومجلس منتظمہ)
آج نیلسندرا میں سیرت کوئز فائنل مقابلہ
بنگلورو۔29/اکتوبر (راست) مکہ مسجد،نیلسندرا کے زیر اہتمام مدنی دستر خوان کی جانب سے اتوار 30/اکتوبر کو سیرت النبیؐ کوئز کے فائنل مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مجموعی طو رپر مکاتب کے 200طلباء نے حصہ لیا تھا جن میں سے 36فائنل کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ شام 5:00بجے فائنل مقابلہ شروع ہوگا۔ اس میں شرکت، سیرت کی معلومات حاصل کرنے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی تمام سے درخواست ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9620229007پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
مسجد منہاج میں تفسیر قرآن
بنگلورو۔(راست) مسجد منہاج،منہاج نگر،بنشنکری،بنگلور میں بروز اتوار بعد نماز ظہر مفتی تاج الدین مکی تفسیر قرآن مجید بیان کریں گے۔دوسری مجلس بعد نماز عشاء مسجد امین جے ایچ بی سی لے آؤٹ،منہاج نگر میں بھی تفسیر ہوگی۔ برادران اسلام سے التماس ہے کہ تفسیر قرآن مجید میں شرکت کررکے استفادہ کریں۔(سید تاج الدین)
مولانا شاکر اللہ کی تفسیر قرآن مجید
بنگلورو۔(راست)بروز اتوار12جون بعد نماز مغرب مسجد مکرم، گروپن پالیہ، بی ٹی ایم لے آؤٹ بنگلور میں مولانا شاکر اللہ رشادی، خطیب وامام مسجد مکرم وعیدگاہ بلال قرآن مجید تفسیر بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس مجلس میں شرکت کریں۔ (مجلس منتظمہ)
بلکیرے میں جشن میلادالنبیؐ
بلکیرے۔(راست) 30-10-2022بروزاتواربعدنمازمغرب ”جامع مسجداہلسنت والجماعت بلکیرے،ہنسورتعلق،ضلع میسور“میں جشن میلادالنبیؐ منعقدہے جس میں مقررخصوصی مفتی اعظم ہندحضرت صوفی لیاقت رضانوری کاخصوصی خطاب ہوگااوربلبل باغ مدینہ مغیث رضاقادری بنارسی نعت ومنقبت کے گلدستے پیش کریں گے اس لئے تمام احباب سے شرکت کی پرخلوص گزارش ہے۔ (محمدفیاض عالم قادری،فیضان غریب نوازٹرسٹ،بلکیرے،ہنسور)
خانقاہ وارثیہ میں ذکر درود پاک وخطاب عام
بنگلورو۔(راست) صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی القادری کی سرپرستی میں بروز اتوار 30/اکتوبر بعد نماز مغرب ذکر درود پاک کی محفل منعقد ہے، جس کا آغاز قرأت ونعت شریف سے ہوگا۔ بعد از (معجزات مصطفی) پر صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی کی تقریر ہوگی۔دعا وسلام کے بعد تمام کیلئے تبرک وطعام کا اہتمام رہے گا۔
سخا بیت المال بنگلور کا مفت میڈیکل کیمپ
بنگلورو۔(راست) بروز اتوار 30-10-22صبح 10بجے تا ظہر سٹی زن اکیڈمی ہیگڑے نگر میں ظفر اللہ کی زیر نگرانی سخا بیت المال کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ اس کیمپ میں عام بیماریوں کا مفت علاج کیا جائے گا اور عورتوں کے لئے لیڈی ڈاکٹر کابھی نظم رہے گا۔ ضرورت مند حضرات سے گزارش ہے کہ اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ (عبد الحفیظ رشادی، صدر سخا بیت المال بنگلورو:9341884200)


Recent Post

Popular Links