اعلانات ومراسلات

مسجدہلال ہچ بی آرلے آؤٹ بنگلورمیں تفسیر
بنگلورو(راست) مسجدہلال ہچ بی آرلے آؤٹ بنگلورمیں ہر منگل بعد نماز عشاء مفسر قرآن مولانا عرفان احمدرشادی بانی ومہتمم مدرسہ صفۃ النور بنگلور تفسیر قرآن مجید کریں گے۔ تمام احباب سے درخواست ہے کہ شرکت کریں اور ثواب دارین حاصل کریں (ٹی ایم عبدالرزاق)
جلسہئ سیرت حبیب خدا ﷺ
بنگلورو۔24/اکتوبر (راست) ہرسال کی طرح امسال بھی نوجوانان والمیکی نگر (آزاد نگر) کی جانب سے بروز جمعرات 27/اکتوبر2022 بعد نماز مغرب بمقام سکینڈ مین روڈ والمیکی نگر میسور روڈ بنگلور نزد مسجد ہدیٰ جلسہ سیرت حبیب ؐخدامنعقد کیاگیا ہے۔ صدارت مولانا محمد عارف اللہ مظاہری امام وخطیب مسجد لبابین نیو ترگ پیٹ بنگلور اورمقرر خصوصی حضرت مولانا سید محمد طلحہ قاسمی نقشبندی، خانقاہ دارالاحسان ممبئی و بنگلور ہوں گے۔ نوٹ اگر بارش ہوئی تو جلسہ مسجدہدیٰ میں ہوگی انشاء اللہ۔
سعادت عظمیٰ
وانمباڑی (راست) اسکول وکالج کے طلباء اور تاجر احباب کیلئے قائم کردہ بلا ہاسٹل شعبہئ حفظ کا مدرسہ بنام ”مدرسہئ حکیم الامت“ (پرانی گلی مسجد وانمباڑی) کا پہلا انعامی جلسہ ان شاء اللہ 28/اکتوبر 2022 بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام پرانی گلی مسجد نیلی کھیت وانمباڑی منعقد ہونے والا ہے۔ صدارت حضرت مولانا عبدالواحد،مدرس مدرسہ احیاء العلوم، وامام مسجد تٹی پٹرہ وانمباڑی) خصوصی مہمانان حضرت عبداللہ معروفی استاذ شعبہئ تخصص فی الحدیث دارالعلوم دیوبند،حضرت مولانا مفتی ابوبکر وشارمی بانی ومہتمم مدرسہ نور محمد،مسیح آباد کے اہم خطابات ہوں گے۔ جمیع احباب سے گزارش ہے کہ اس جلسہ میں شرکت فرماکر اپنے شہر کے بچوں اور تجّار طلباء کی ہمت افزائی فرماکر سعادت عظمیٰ حاصل کریں۔ منتظمین مدرسہ حکیم الامت،پرانی گلی مسجد، نیلی کھیت،وانمباڑی)
ماہانہ مجلس ذکرکااہتمام
بنگلور (راست) اطلاع دی جاتی ہے کہ27اکتوبر بروز جمعرات بعدنماز ظہر خانقاہ شفیقیہ شان بھوگن ہلی کولی فارم بنرگٹہ روڈ بنگلورمیں نیز اسی دن بعد نماز عشا مسجدفاطمہ ٹینک گارڈن جے نگر فرسٹ بلاک بنگلورمیں ماہانہ مجلس ذکر منعقد ہے۔حضرت مولانا مفتی محمدابو الکلام خان قاسمی خلیفہ مجاز مولانا محمد شفیق خان قاسمی سیلم تملناڈکی شہر بنگلور تشریف آوری پر حسب معمول مجلس ذکر منعقد ہے۔ تمام حضرات سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس روحانی وعرفانی مجلس میں شرکت فرما کر اپنے قلوب کو منور کریں۔