اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech October 24th 2022 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

مجلس تفسرقرآن کریم
بنگلورو(راست) مورخہ 24 اکتوبر بروز پیر بعد نماز مغرب ”مودی مسجد“ ٹاسکرٹاؤن شیواجی نگر میں مفسرقرآن مولانا محمدادریس القاسمی صاحب (خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر) تفسیرقرآن کریم بیان فرمائیں گے - لہٰذا تمام برادران اسلام سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے -(خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے)(ادارہ قرآن سنٹر بنگلورو)
آج کائنات ادب بنگلور کے زیر اہتمام محفل نعت ”محمدؐ سراپا رحمت“
بنگلور-23/اکتوبر(راست) کائنات ادب بنگلور کے زیر اہتمام بروز پیر 24/اکتوبر بعد شام 7بجے سے ا یلجن پیالیس، شیواجی روڈ بنگلور میں محفل نعت”محمدؐ سراپا رحمت“ منعقد ہے جس کی صدارت ڈاکٹر حافظ کرناٹکی کریں گے۔مولانا قاری ذوالفقار نوری خطیب وامام مرکز اہلسنت جامعہ حضرت بلال، مولانا غلام مختار قادری، خطیب وامام مسجد حضرت کمبلپوشؒ، معید الرحمن صدر مرکزی جلوس محمدی ؐ کمیٹی، افسر بیگ قادری سکریٹری مرکزی جلوس محمدیؐ کمیٹی، برکت حسین قادری جنرل سکریٹری مسجد ودرگاہ حضرت کمبل پوش درگاہؒاورسید فضل اللہ فیضی مہمانان اعزازی ہوں گے۔ ڈی ایس پی لوک آیکتہ ولی پاشاہ،اے سی پی محمد سجاد خان،انڈیا افریقہ ٹریڈ ڈڈائرکٹرڈاکٹر حیدر علی خان، محمد ذبیح اللہ پروڈیوسر اردو پروگرام ڈی ڈی چندنا اور ظفر محی الدین آرکیٹکٹچراور دیگر معزز عمائدین مہمانان خصوصی ہوں گے۔شہر کے معروف مداح رسولؐ نعت خواں و شعراء حضرات بارگاہ رسالت مآبؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔لہٰذا عاشقان رسولؐ سے شرکت کی گزارش ہے-(عبدالعزیز داغؔنائب صدر)
جشنِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ومحفلِ نعت
بنگلورو(راست) بروزپیر24/اکتوبر2022ء بعد نمازِ مغرب بمقام منصوریہ شادی محل درگاہ حضرت توکل مستان شاہ سہروردیؒ، کاٹن پیٹ، بنگلورجشنِ میلاد النبیؐاور محفلِ نعت منایا جا رہا ہے۔ شاہ بابا شیخ شہاب الدین قلندر حسینی سہروردی سجادہ گادی نشین درگاہ مولیٰ بابا نمکان پلی کی زیر سرپرستی اور شاہ بابا قاضی عبدالرحیم قلندر حسینی سہروردی کڑدواڑی صدارت فرمائیں گے - مولانا محمد جاوید حسین جمالی رضوی،خطیب و امام مسجدِ خداداد، ڈائری سرکل بنگلور میلادِ مصطفیؐ پر خطاب فرمائیں گے۔شاہ بابا شیخ نورانی قلندر حسینی سہروردی اور بابا شیخ ربانی قلندر حسینی سہروردی مہمانانِ خصوصی ہوں۔ریاست اور بیرون ریاست کے نعت خواں حضرات دف کے ساتھ نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے-برادرانِ اسلام سے شرکت کی پر خلوص گزارش ہے-
(صدر سکریٹری و جملہ اراکین حضر ت خواجہ غریب نواز ویلفیر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) نمکان پلی)


Recent Post

Popular Links