اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech October 20th 2022 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

مجلس تفسیر قرآن کریم ودرس حدیث
بنگلورو۔(راست) مورخہ20/اکتوبر بروز جمعرات مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی ”خطیب مسجد بیوپاریان جمعہ مسجد روڈ شیواجی نگر“ تفسیرقرآن کریم بیان فرمائیں گے۔ پہلی مجلس صبح11بجے مسجد الانبیاء لکسندرہ (برائے خواتین) دوسری مجلس بعد نماز مغرب، مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر(درس حدیث)۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ (ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
کائنات ادب بنگلور کے زیر اہتمام
محفل نعت ”محمدؐ سراپا رحمت“
بنگلور۔(راست) کائنات ادب بنگلور کے زیر اہتمام بروز پیر 24/اکتوبر شام 7بجے سے یل جین پیالیس، شیواجی روڈ بنگلور میں محفل نعت”محمدؐ سراپا رحمت“ منعقد ہے۔ جس کی صدارت ڈاکٹر حافظ کرناٹکی کریں گے۔مولانا قاری ذوالفقار نوری خطیب وامام مرکز اہل سنت جامعہ حضرت بلال، مولانا غلام مختار قادری، خطیب وامام مسجد حضرت کمبل پوشؒ، معید الرحمن صدر مرکزی جلوس محمدی ؐ کمیٹی، افسر بیگ قادری سکریٹری مرکزی جلوس محمدیؐ کمیٹی، برکت حسین قادری جنرل سکریٹری مسجد ودرگاہ حضرت کمبل پوش درگاہؒ، سید جمیل، مالک دیگ ہوٹل اورسید فضل اللہ فیضی مہمانان اعزازی ہوں گے۔ ڈی ایس پی لوک آیکتہ ولی پاشاہ،اے سی پی محمد سجاد خان،ڈاکٹر حیدر علی خان اور دیگر معزز عمائدین مہمانان خصوصی ہوں گے۔شہر کے معروف مداح رسولؐ نعت خواں و شعراء حضرات بارگاہ رسالت مآبؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔لہٰذا عاشقان رسولؐ سے شرکت کی گزارش ہے۔مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔عبدالعزیز داغؔنائب صدر۔8050798648
خانقاہ جنیدیہ میں موئے مبارکؐ کی زیارت کا اہتمام
بنگلورو۔(راست) مورخہ 20/اکتوبر بروز جمعرات خانقاہ جنیدیہ جے سی نگر بنگلور میں شاہ فیض اللہ بیگ جنیدی کی سرپرستی میں ادب واحترام کے ساتھ میلاد مصطفےٰ اور سرور کائنات کے موئے مبارک کی زیارت کرائی جارہی ہے۔ جلسہ کا آغاز بعد نماز مغرب ہوگا۔ درود پاک کی مجلس بھی منعقد ہوگی اور لنگر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ملت اسلامیہ سے شرکت کرکے استفادہ کی گزارش ہے (اطہرجنیدی، خانقاہ جنیدیہ)
مولانا سید انظرشاہ قاسمی کا بیان منسوخ
بنگلورو۔(راست) مورخہ 21/اکتوبر 2022بروز جمعہ مولانا سید انظر شاہ قاسمی کا بیان بعض نا گزیر احوال کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ دوبارہ جمعہ بیان شروع ہوگا تو اِن شاء اللہ مطلع کردیا جائے گا۔ (شعبہ نشر واشاعت مدرسہ نجم الصفہ بنگلور)


Recent Post

Popular Links